• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’جوان‘ میں شاہ رخ خان کا گنجا لُک حادثاتی تھا: میک اَپ آرٹسٹ

Updated: February 22, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai

’’جوان‘‘ میں شاہ رخ خان کے میک اَپ آرٹسٹ نے انکشاف کیا کہ ان کا گنجا لُک منصوبہ بند نہیں تھا۔ یہ لُک حادثاتی طور پر فلم میں شامل کیا گیا تھا۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ ہمیشہ اپنے ورسٹائل کرداروں اور ناقابل یقین تبدیلیوں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں اپنی میگا بلاک بسٹر فلم ’’جوان‘‘ میں شاہ رخ مختلف لُک میں نظر آئے تھے جنہیں دیکھنے کیلئے سنیما گھروں کے باہر شائقین کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ ’’جوان‘‘ کے ٹیزر اور ٹریلر لانچ میں جب لوگوں نے انہیں ’’گنجے‘‘ لُک میں دیکھا تو یہ سب سے زیادہ زیر بحث پہلوؤں میں سے ایک بن گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’جوان‘‘ میں شاہ رخ  کا ’’گنجا‘‘ لُک پلان نہیں کیا گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلم کے میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈیسوزا نے انکشاف کیا کہ ان کا یہ لُک ایک ٹیسٹ سیشن کے دوران حادثاتی طور پر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیم ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے کردار پر مختلف وِگ آزما رہی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ نے ۶؍ دنوں میں ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا

انہوں نے کہا کہ ’’میک اپ ٹیم نے سیاہ اور سفید ڈاڑھی کے ساتھ گنجا نظر آنے والی وگ لگائی تو ہم نے دیکھا کہ — شاہ رخ خان ایک ایسی ڈاڑھی اور گنجے لُک میں پرفیکٹ نظر آرہے ہیں۔ جب ہم نے شاہ رخ خان پر یہ لُک باقاعدہ آزمایا تو وہ راک اسٹار لگ رہے تھے۔ اس وقت احساس ہوا کہ یہ لُک بالکل درست ہے۔ اور موقع پر ہی اسے ’’جوان‘‘ میں ان کے کردار وکرم راٹھور میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ بالکل اچانک اور بے ساختہ تھا لیکن مداحوں اور ناقدین دونوں نے اسے خوب پسند کیا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ماورا حسین نے کہا کہ رنبیر، شاہ رخ سے بہتر اداکار ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول

’’جوان‘‘ کیلئے شاہ رخ خان کی تبدیلی صرف ان کی شکل تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے جسمانی طور پر بھی اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔ پریتیشیل ڈیسوزا، جنہوں نے کوکا کولا کے حالیہ اشتہار میں بھی شاہ رخ کے ساتھ کام کیا ہے، نے بتایا کہ ۵۹؍ سال کے ہونے کے باوجود شاہ رخ خان متاثر کن جسمانی ساخت کے مالک ہیں۔ کام کے محاذ پر، شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وہ پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ فلم کی ہدایتکاری ’’پٹھان‘‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کریں گے۔ فلم میں ابھیشیک بچن منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK