Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کا شاندار لاس اینجلس مینشن ایئر بی این بی پر دستیاب، جانئے خصوصیات

Updated: April 13, 2025, 10:30 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کا شاندار لاس اینجلس مینشن ایئر بی این بی پر دستیاب ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سپراسٹار کے قریب جانے کا واحد طریقہ منّت کے باہر کھڑے ہو کر اس کی ایک جھلک دیکھنا ہے، تو دوبارا غور کریں۔ اب آپ بیورلی ہلز کے اس شاندار مینشن میں صرف ایک لاکھ ۹۶؍ ہزار روپے فی رات کے حساب سے رہ سکتے ہیں۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

ایک زمانے میں دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار رہ چکے شاہ رخ خان کی عالیشان طرز زندگی کے بارے میں کسی خاص تعارف کی ضرورت نہیں۔ اگر منّت اس بات کی کافی دلیل نہیں کہ یہ اداکاراپنے گھروں کو کتنا پرتعیش اور دلفریب بنانا پسند کرتا ہے، تو لاس اینجلس میں واقع اس کا بیورلی ہلز مینشن اس کا ایک اور ثبوت ہے۔ شاہ رخ خان کا یہ مینشن سانتا مونیکا، روڈیو ڈرائیو اور ویسٹ ہالی ووڈ کے قریب واقع ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان ۲۵؍ سال میں بالکل نہیں بدلے ہیں: راجیش کھٹر

اس ویلا میں۶؍ پرتعیش بیڈروم، ایک سوئمنگ پول، جیکوزی، کیبناز اور ایک پرائیویٹ ٹینس کورٹ جیسی لگژری سہولیات موجود ہیں۔ گھر کا دلکش محل وقوع، پرسکون ماحول اور دلکش اندرونی سجاوٹ، جسے خود شاہ رخ خان نے۲۰۱۹ء میں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، یہ سب مل کر اس لاس اینجلس مینشن میں چھٹیاں گزارنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اندرونی سجاوٹ نہایت شاندار اور شاہ رخ خان کے شایان شان ہے۔ سفید اور بیژ رنگ کی سجاوٹ، پرتعیش صوفے، شاندار فانوس، بڑے آئینے اور روشن فائرپلیس بادشاہوں جیسی تعیشکا احساس دلاتے ہیں۔ ایک دیدہ زیب کتابوں کی الماری اور دنیا بھر سے اکٹھے کیے گئے فن کے نمونے اس جگہ کی رونق کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان اس سال میٹ گالا میں شرکت کرسکتے ہیں

شاہ رخ خان نے ایک بار اپنے لاس اینجلس گھر کے بارے میں بات کرتے ہوئے گھروں سے محبت اور باہر کی دنیا سے دور رہنے کے اپنے شوق کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، "باہر کی دنیا سے کٹ کر اپنے ساتھ وقت گزارنےکیلئے گھر جیسی دوسری کوئی جگہ نہیں۔ تیز رفتار زندگی سے دور، شہر سے ہزاروں میل دور یہاں وقت گزارنا ایک تازگی بخش تجربہ رہا ہے۔‘‘شاندار فرنیچر، عالیشان فانوس، پرتعیش اندرونی سجاوٹ، کیبناز اور آرام دہ جیکوزی کے ساتھ یہ مینشن ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ گھر سے دور ہو کر بھی گھر جیسا سکون محسوس کریں گے۔ مینشن کے باہر موجود شاندار سوئمنگ پول اور کھجور کے درخت گرمیوں میں دھوپ کی تمازت اور پول کے ٹھنڈے پانی کا لطف اٹھانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔  
درحقیقت، یہ وہی گھر ہے جہاں شاہ رخ خان نے۲۰۱۷ء میں ’’جب ہیری میٹ سجل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران قیام کیا تھا۔ لہٰذا، اگر آپ چھٹیوں کا پروگرام بنا رہے ہیں، شاہ رخ خان کے بڑے مداح ہیں اور ساتھ ہی امیر بھی ہیں اور اس اداکار کی طرز زندگی کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں، تو یہ جگہ بکنگ کیلئے بہترین ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK