متل نے نارائن مورتھی کے مجوزہ ۷۰ گھنٹے کے ورک ویک کے بارے میں ’پریشان‘ لوگوں کے لئے پیغام شیئر کیا۔
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 6:01 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
متل نے نارائن مورتھی کے مجوزہ ۷۰ گھنٹے کے ورک ویک کے بارے میں ’پریشان‘ لوگوں کے لئے پیغام شیئر کیا۔
سونی ٹی وی کے مشہور شو شارک ٹینک انڈیا کا سیزن ۴ جلد ہی پریمیئر کے لئے تیار ہے اور شائقین بے صبری سے اس کا انتظار کررہے ہیں۔ تازہ ترین سیزن کے متعلق توقعات کے درمیان، شو کے جج اور شادی ڈاٹ کام Shaadi.com کے بانی انوپم متل کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے کافی توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی، ساتھ ہی ٹیک کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتھی کے متنازع تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے ۷۰ گھنٹے کے ورک ویک کے بارے میں ’پریشان‘ لوگوں کے لئے ایک پیغام بھی شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ نام ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں انوپم متل نے نارائن مورتھی کے ایک ہفتہ میں کل ۷۰ گھنٹے کام کرنے تبصرے کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے لکھا کہ جو لوگ ہفتہ میں ۷۰ گھنٹے کام کرنے کے بارے میں فکر مند ہیں، وہ آرام کر سکتے ہیں، کیونکہ AI جلد ہی ہماری ملازمتیں سنبھال لے گا اور لوگوں کو ۲۰۲۵ء میں آرام کرنے کیلئے پورا وقت ملے گا۔
یہ بھی پڑھئے: سگریٹ نوشی، سافٹ ڈرنکس صحت کیلئے مضر، ان کا پروڈکشن بند کیوں نہیں ہوتا: شاہ رخ
انوپم متل کی پوسٹ پر صارفین کے تبصرے
انوپم متل کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ایکس صارف نے لکھ، "آپ لوگوں نے ہفتہ میں ۷۰ گھنٹے کام کیا، لیکن ۲۰۲۵ء میں اے آئی ایک ہفتہ میں صرف ۷۰ منٹ میں کام ختم کرلے گی۔ ایک صارف نے لکھا، "نارائن مورتھی شاید جواب کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔" ایک صارف نے تبصرہ کیا، "امید کریں کہ اے آئی تنخواہ اور تشخیص کا مطالبہ نہیں کرے گا۔" واضح رہے کہ ۲۰۲۳ء میں انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتھی نے ایک ہفتہ میں ۷۰ گھنٹے کام کرنے کا مشورہ دے کر ایک شدید بحث کو جنم دیا تھا۔ ہندوستانی ارب پتی نے ہندوستان میں ۷۰ گھنٹوں کا ورک ویک دکھنے کی پرزور وکالت کی تھی۔ اس تبصرہ کے بعد، انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۴ء ہندی فلم انڈسٹری میں ’اوریجنل‘ اور نئی کہانیوں کے فقدان کا سال رہا
شارک ٹینک انڈیا سیزن ۴ کے بارے میں
شارک ٹینک انڈیا کے سیزن ۴ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا۔ شو کے اس سیزن میں ججز پینل میں کچھ پرانے چہروں کے ساتھ کچھ نئے چہرے بھی نظر آئیں گے۔ اس میں انوپم متل (بانی اور سی ای او، پیپلز گروپ شادی ڈاٹ کام)، امن گپتا (شریک بانی اور سی ایم او، بوٹ لائف اسٹائل)، نمیتا تھاپر (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ایمکیور فارماسیوٹیکلز)، رتیش اگروال (بانی اور گروپ سی ای او، اویو) شامل ہیں۔ پیوش بنسل (شریک بانی اور سی ای او، لینسکارٹ)، ونیتا سنگھ (شریک بانی اور سی ای او، شوگر کاسمیٹکس)، اظہر اقبال (شریک بانی اور چیئرمین، ان شارٹس) اور ورون دعا (بانی اور سی ای او، اے سی کے او) کے ساتھ نئے شارک کنال بہل (شریک بانی، اسنیپ ڈیل اور ٹائٹن کیپٹل)، اور وراج بہل (ویبا کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر) بھی نظر آئیں گے۔ شو کی میزبانی اداکارہ اور انٹرنیٹ پرسنلٹی صاحبہ بالی اور کامیڈین آشیش سولانکی کریں گے۔ شارک ٹینک انڈیا کا چوتھا سیزن ۶ جنوری کو سونی لیو LIV پر ریلیز ہوگا۔