• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سگریٹ نوشی، سافٹ ڈرنکس صحت کیلئے مضر، ان کا پروڈکشن بند کیوں نہیں ہوتا: شاہ رخ 

Updated: January 02, 2025, 7:03 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سپر اسٹار نے کولڈ ڈرنکس مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کی منطق پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے حکام سے سافٹ ڈرنکس کی پیداوار پر مکمل پابندی لگانے کی اپیل کی۔

Superstar Shah Rukh Khan. Photo: INN
سپر اسٹار شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے صاف گوئی کیلئے جانا جاتا ہے۔ وہ اپنے انٹرویوز میں بے دھڑک اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ کافی کم لوگ جانتے ہیں کہ ایک دفعہ شاہ رخ خان نے سافٹ ڈرنکس کی توثیق اور پروموشن سے جڑے تنازع کو اپنی صاف گوئی سے حل کیا تھا۔ واضح رہے کہ لوگوں کا ماننا ہے کہ سافٹ ڈرنکس مصنوعات کا استعمال بچوں کیلئے نقصاندہ ہے۔ ۲۰۰۶ء میں سی این این - آئی بی این پر کرن تھاپر کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سپر اسٹار نے کولڈ ڈرنکس مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کی منطق پر سوال اٹھایا تھا۔ کنگ خان نے حکام پر زور دیا تھا کہ اگر سافٹ ڈرنکس حقیقتاً نقصاندہ ہیں تو ان کی پیداوار پر مکمل پابندی لگائیں اور سیگریٹ نوشی کے نقصانات کی طرح سافٹ ڈرنکس کے نقصانات کو بھی گھر گھر پہنچائیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، منموہن سنگھ کے انتقال سے ٹل گیا تھا

معروف سافٹ ڈرنک کولا کی تشہیر نہ کرنے کی درخواست موصول ہونے پر شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ "میں حکام سے یہ اپیل کرنا چاہوں گا۔ اس پر پابندی لگائیں۔ اسے ملک میں فروخت نہ ہونے دیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بچوں کے لئے نقصان دہ ہیں تو ان پر پابندی لگائیں۔ تمباکو نوشی بری ہے - اس ملک میں سگریٹ کی پیداوار نہ ہونے دیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کولڈ ڈرنکس خراب ہیں تو ان کا استعمال بند کردیں۔ اگر یہ ہمیں زہر دے رہا ہے تو ہندوستان میں اس کی پیداوار روک دیں۔ دیکھئے، میری منطق یہ ہے کہ آپ اسے روک نہیں رہے ہیں کیونکہ اس سے آپ کو آمدنی ہوتی ہے۔ آئیے، اس کے بارے میں ایماندار بنیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ نقصان دہ ہیں لیکن، آپ کچھ مصنوعات کو نہیں روک رہے ہیں کیونکہ وہ حکومت کے لئے آمدنی کا ایک ذریعہ ہے۔ آپ میرے آمدنی کو مت روکئے۔ میں ایک اداکار ہوں۔ مجھے ایک کام کرنا ہے اور اس سے آمدنی حاصل کرنی ہے۔ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ غلط ہے، تو اسے روک دیں۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔"

یہ بھی پڑھئے: ء ہندی فلم انڈسٹری میں ’اوریجنل‘ اور نئی کہانیوں کے فقدان کا سال رہا

سپر اسٹار نے سنیما میں سگریٹ نوشی پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ "سگریٹ نوشی کی وجہ سے صحت کے بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، لوگوں کو ان پر توجہ دینی چاہئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آج سگریٹ نوشی، کل کیا؟ اور اس کے ساتھ آگے کہاں جاتا ہے؟ ایک آرٹ فارم (اداکاری) کو تنہا چھوڑ دینا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی عوام کافی پڑھے لکھے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ اب ہمفری بوگارٹ قسم کی تمباکو نوشی نہیں ہے۔ صرف ایک اداکار کے سگریٹ نوشی کرنے سے اب آپ سگریٹ نوشی شروع نہیں کردیں گے۔ یہ صحت کا ایک بہت ہی چھوٹا مسئلہ ہے۔ میرا خیال ہے کہ فلموں میں سگریٹ نوشی سے زیادہ صحت کے مسائل پر غور کیا جانا چاہئے۔"

یہ بھی پڑھئے: کنگ خان شاہ رخ کے متعلق ۱۰؍ دلچسپ حقائق (پہلی قسط)

شاہ رخ خان، اگلی بار سٰجوئے گھوش کی فلم میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK