Inquilab Logo Happiest Places to Work

سدھارتھ آنند کی پوسٹ میں سونم باجوہ کو ’’کنگ‘‘ میں شامل کرنے کا اشارہ

Updated: April 12, 2025, 1:40 PM IST | Mumbai

متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سدھارتھ آنند اور ایس آر کے کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں سونم باجوا نظر آئیں گی۔

Sonam Bajwa. Photo: INN
سونم باجوہ۔ تصویر: آئی این این

چنددنوں قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں سہانا خان کی ماں کا کردار ادا کریں گی لیکن سدھارتھ آنند کی حالیہ پوسٹ نے ان خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔  حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’سدھارتھ آنند نے فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکاری کرنے کیلئے ایک پنجابی سپراسٹار کو کاسٹ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان دعا کرتے تھے کہ ان کی پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کو کوئی نہ دیکھے

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ سدھارتھ آنند اورشاہ رخ خان نے ’’کنگ‘‘ کیلئے سونم باجوا کو کاسٹ کیا ہے۔بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’سونم پنجاب کی سپراسٹار ہیں اور وہ شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کریں گی۔ سونم باجوانے کئی فلموں میں اداکاری کی ہے جن میں ’’ہاوس فل‘‘ اور ’’باغی ۴‘‘ شامل ہیں اور اب وہ ’’کنگ‘‘ کے ذریعے اب تک کی اپنی سب سے بڑی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں۔‘‘

سدھارتھ آنند کا جواب 
دپیکا پڈوکون کے فلم میں سہانا خان کی ماں کا کردار اداکرنے کی رپورٹس کے مطابق سدھارتھ آنند نے ایک مرتبہ پھر ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔ کسی سیاق و سباق کے بغیر سدھارتھ آنند نے اپنے ایکس پر ٹویٹ کیا ہے ’’اگین فالس۔‘‘مداح سدھارتھ آنند کے ٹویٹ کے تعلق سے شبہ میں ہیں اور ان سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ انہوں نےسونم باجواکی خبر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے یا’’کنگ‘‘ کے شیڈول میںتاخیرکے تعلق سے۔ متعدد افرادنے یہ یقین کرنا شروع کر دیا کہ یہ سدرھاتھ آنندکا حقیقی ایکس اکاؤنٹ نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’کریش ۴‘‘ کی ہدایتکاری رتیک روشن کریں گے

’’کنگ‘‘
سدرھاتھ آنند کی اگلی ایکشن تھریلر فلم ’’کنگ‘‘میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کلیدی کردار میںنظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK