سلمان خان کی حالیہ ریلیز فلم ’’ سکندر‘‘ نے ناقدین کے منفی جائزے کے باوجود دنیا بھر میں ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا۔
EPAPER
Updated: April 06, 2025, 10:38 PM IST | Mumbai
سلمان خان کی حالیہ ریلیز فلم ’’ سکندر‘‘ نے ناقدین کے منفی جائزے کے باوجود دنیا بھر میں ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا۔
اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اکشے کمار کی اسکائی فورس کے بیرونی باکس آفس ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑنے والی ہے، جو کہ۵۰؍ کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکند۳۰؍ مارچ، اتوار کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ عیدکے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے دن۲۶؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اگرچہ یہ سلمان کی ٹاپ۵؍ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل نہیں ہو سکی، لیکن ۶؍ دن میں اس نے تقریباً ۹۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ منفی جائزے کے باوجود، فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں۹۰؍ کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی فلموں میں عید کے تہوار کو پیش کرنےکی روایت کافی پرانی ہے
سیاسی ڈراما سے شروع ہونے والی یہ فلم ناقدین کے جائزے سامنے آنے کے بعد جلد ہی ایک عام بالی ووڈ مسالہ فلم بن گئی۔
سلمان کے مداحوں کو فلم کے او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار ہے، لیکن فلم نے اپنے پہلے ہفتے کے سنیچر کو صرف 72 لاکھ روپے کی کمائی کر کے نیچلی سطح کو چھو لیا۔ گھریلو سینما گھروں میں۴۰؍ فیصد سے زائد کی کمی کے برعکس، بین الاقوامی باکس آفس پر سکندر نے پہلے ہفتے میں۴۰؍ کروڑ روپے سے تجاوز کر لی۔ ساک ملک کی رپورٹس کے مطابق، فلم کا پہلے ہفتے کا خالص ہندستانی مجموعہ۹۳؍ کروڑ ۷۵؍ لاکھ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دنیا بھر میں یہ مجموعہ۱۵۰؍ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔چھٹے دن تک، سکند کا بیرون ملک مجموعہ۴۳؍ کروڑ روپے تھا۔
یہ بھی پڑھئے: میں نے ۶؍ ماہ تک سلمان سے بات چیت نہیں کی تھی: سلیم خان
رشمیکا مندانا کی لیڈنگ رول والی اس فلم کے ناقدین کی جانب سےمنفی تجزئے سامنے آئے۔ صارفین نے اداکاروں کی کمزور اداکاری اور ڈھیلی اسکرین پلے پر تنقید کی۔ تاہم، ہندوستان بھر میں چلنے والے۶۴۱۳؍ شومیں سےا ین سی آر (نیشنل کیپیٹل ریجن) میں۱۶۰۰؍ سے زائد شوہوئے ، جبکہ چنئی میں صرف۱۲؍ فیصدنشست پر ہی قبضہ کر پائی۔ سکند رکی آئی ایم ڈی بی ریٹنگز بھی پہلے ہفتے میں۷؍ اعشاریہ ۲؍ سے ۵؍ اعشاریہ صفر کے درمیان گھٹتی بڑھتی رہی، لیکن پہلے ہفتے کےسنیچر کو یہ دوبارہ ۷؍ اعشاریہ ۵؍ پر پہنچ گئی۔
ساجد ناڈیاڈ والا اور گرانڈ سنز کے بینر تلے سلمان خان فلمز کے ساتھ بننے والی اس فلم میں کاجل اگروال، ستیاراج، شرمن جوشی اور پرتیک ببر نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔