• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسپوٹیفائی گلوبل ٹاپ آرٹسٹ ۲۴ء: خطاب پر مسلسل دوسرے سال ٹیلر سوئفٹ کا قبضہ

Updated: December 05, 2024, 8:26 PM IST | Mumbai

اسپوٹیفائی نے ’’ریپڈ ۲۰۲۴ء‘‘ جاری کردیا ہے اور اسے گلوبل ٹاپ آرٹسٹ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ ہیں جو گزشتہ سال بھی اس خطاب پر قابض تھیں۔

Taylor Swift. Photo: X
ٹیلر سوئفٹ۔ تصویر: ایکس

دنیا کے مشہور میوزک ایپ اور اسٹریمر اسپوٹیفائی (Spotify) نے ’’ریپڈ ۲۰۲۴ء‘‘ (Wrapped 2024) کا اعلان کردیا ہے اور مسلسل دوسرے سال ٹیلر سوئفٹ نے ’’گلوبل ٹاپ آرٹسٹ‘‘  کا خطاب جیت لیا ہے۔ ۶ء۲۶؍ بلین سے زیادہ عالمی اسٹریمز کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ میوزک چارٹ پر ۲۰۲۳ء سے قابض ہیں۔ اسپوٹیفائی کا ’’ریپڈ‘‘ صارفین کو ان کے سرفہرست فنکاروں، نغموں، البمز، انواع اور پوڈ کاسٹ پر ذاتی نوعیت کا نظارہ فراہم کرتا ہے۔ سوئفٹ کے ساتھ دیگر سرفہرست فنکاروں میں دی ویکنڈ، بیڈ بنی، ڈریک، بلی ایلش، ٹریوس اسکاٹ، پیسو پلوما، کنیے ویسٹ، آریانا گرانڈے اور فیڈ شامل ہیں۔ پچھلے سال، سوئفٹ نے پورٹو ریکن گلوکار بیڈ بنی کو دنیا کے سب سے زیادہ اسٹریم کرنے والے فنکار سے ہٹا دیا، جو مسلسل تین سال تک اس باوقار عہدے پر فائز رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آئی ایم ڈی بی: ترپتی ڈمری ۲۰۲۴ء میں ہندوستان کی سب سے زیادہ مشہور اسٹار

گلوکارہ نے دنیا بھر میں ٹاپ البمز کی فہرست میں ’’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ: دی انتھولوجی‘‘ کے ساتھ امریکہ میں ٹاپ آرٹسٹس اور ٹاپ البمز کیٹیگریز میں بھی سرفہرست رہیں۔ ان کا ۱۹۸۹ء ورژن بھی امریکہ میں ٹاپ البمز میں ۱۰؍ ویں اور عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر ہے۔ سوئفٹ کا ہٹ گانا ’’کرول سمر‘‘ عالمی سطح پر ٹاپ گانوں میں ۹؍ ویں نمبر پر ہے۔ ان کی زبردست کامیابی کا جشن منانے کیلئے میوزک اسٹریمنگ سوئفٹ کے مداحوں کو فنکار کے پروفائل پر پہلا خصوصی بیج فراہم کررہا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: دعا لیپا ممبئی کنسرٹ: انو ملک نے کہا کہ وہ گلوکارہ کے شکرگزار ہیں

اسپوٹیفائی مختلف شہروں میں ٹیلر سوئفٹ کیلئے خصوصی بل بورڈز ڈسپلے کرے گا جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح مختلف ممالک میں ’’سوئفٹیز‘‘ ( Swifties) نے ان کے البمز کو اسٹریم کیا ہے۔ یہ بل بورڈز نیویارک، ٹورنٹو، جکارتہ، ساؤ پالو، منیلا، میکسیکو سٹی، لندن، برلن، لاس اینجلس، نیش ول اور میامی جیسے بڑے شہروں میں نظر آئیں گے۔ ان کے مداحوں کو خود گلوکارہ کی جانب سے بطور انعام ایک ویڈیو پیغام بھی ملے گا۔اس ضمن میں سوئفٹ ٹیلر نے لکھا کہ ’’اس سال اسپوٹیفائی پر ٹاپ اسٹریمڈ آرٹسٹ اور البم۔ آپ لوگ ناقابل یقین ہیں۔ ہمارے آخری ویک اینڈ آف ایرا شوز میں جانے کا پتہ لگانا کتنی حیرت انگیز بات ہے۔ آپ کا شکریہ۔‘‘
یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں جب ٹیلر سوئفٹ کا ’’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ‘‘ ریلیز ہوا تو اس نے اسپوٹیفائی کی تاریخ میں صرف ایک دن میں ۳۰۰؍ ملین اسٹریمز کو عبور کرنے والا پہلا البم بن کر تاریخ رقم کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK