• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’دی لیڈی کلر‘ یوٹیوب پر مفت دستیاب، پھر بھی دیکھی نہیں جارہی ہے، جانئے کیوں؟

Updated: September 06, 2024, 10:35 PM IST | Mumbai

اجے بہل کی ہدایتکاری میں بنی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ نومبر ۲۰۲۳ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد فلم نے مجموعی طور پر ۳۲؍ ہزار روپے کا کاروبار کرکے بالی ووڈ کی خراب ترین کارکردگی کرنے والی فلم بن گئی۔ اب یہ یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کھنہ اور رچا چڈھا کی اداکاری سے سجی فلم ’’سیکشن ۳۷۵‘‘ کو خوب سراہا گیا تھا۔ ناقدین کی جانب سے بھی اس فلم کی پذیرائی کی گئی تھی۔ اس کے بعد فلم کے ڈائریکٹر اجے بہل نے ’’دی لیڈی کلر‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے جس میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔اسکرپٹ میں بہترین نظر آنے والی یہ فلم جب نومبر ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تو بالی ووڈ کی سب سے خراب کارکردگی کرنے والی فلم بن گئی۔ اس نے باکس آفس پر صرف ۳۲؍ ہزار روپے کمائے تھے۔ جب فلم کا پہلا لک پوسٹر ریلیز ہوا تھا تو اس میں نیٹ فلکس کا لوگو تھا جس کا یہ مطلب تھا کہ سنیما گھروں کے بعد یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے ۹۲؍کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا

تاہم، ۱۱؍ ماہ بعد یہ فلم نیٹ فلکس کے بجائے یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے۔ اس فلم کو ٹی سیریز نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر مفت اسٹریم کیا ہے۔ مزید یہ کہ یوٹیوب پر مفت دستیاب ہونے کے بعد بھی صارفین کو اسے دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے ۴؍ دن بعد بھی اسے صرف ۱۲؍ ہزار لائیکس اور ۷۷۱؍ ہزار ویوز ملے ہیں۔ 
خیال رہے کہ اس فلم کو تھیٹروں میں ’’نامکمل‘‘ ریلیز کیا گیا تھا، یعنی یہ فلم مکمل نہیں تھی۔ فلم کے ہدایت کار اجے بہل نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ ’’دی لیڈی کلر‘‘ کی مکمل شوٹنگ نہیں ہوئی تھی اور پروڈیوسرز نے دراصل ایک نامکمل فلم کو تھیٹرز میں ریلیز کیا تھا۔ ’’دی لیڈی کلر‘‘ کے تجزیئے پر ایک یوٹیوبر کو جواب دیتے ہوئے، اجے نے کہا تھا کہ ’’ہیلو جیمی! مَیں اجے بہل ہوں۔ مجھے آپ کے تجزیئے پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں یہاں کمنٹ کررہا ہوں۔ ہاں یہ فلم نامکمل ہے۔ ۱۱۷؍ صفحات کے اسکرین پلے کے ۳۰؍ صفحات شوٹ نہیں کئے گئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹائم میگزین کا سرورق: ’اے آئی کی ۱۰۰؍ بااثر شخصیات‘ میں انیل کپور کیوں؟

 بنیادی طور پر یہ ایک نامکمل فلم ہے جسے تھیٹروں میں ریلیز کیا گیا اور اب یوٹیوب پر مفت میں۔ اس کے باوجود اسے دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ دونوں ہی پلیٹ فارمز پر یہ تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK