ایکتا کپور نے ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ فلم کے سیکوئل کیلئے بھی شاہد کپور کو ہی کاسٹ کریں گی۔
EPAPER
Updated: March 05, 2025, 9:57 PM IST | Mumabi
ایکتا کپور نے ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ فلم کے سیکوئل کیلئے بھی شاہد کپور کو ہی کاسٹ کریں گی۔
۲۰۱۶ءمیں ایکت اکپور کی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور متنازع موضوع بن گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: گوا میں مہاراشٹر کے خلاف نفرت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے: عائشہ تاکیہ
فلم کا سیکوئل
’’اڑتا پنجاب‘‘ کے پہلے حصے کی کامیابی کے بعد ایکتا کپور فلم کا سیکوئل ’’اڑتا پنجاب ۲‘‘ بنانے کے متعلق سوچ رہی ہیں۔نئی رپورٹس کے مطابق فلمسازوں نے فلم کے سیکوئل کیلئے بھی شاہد کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم، اس فلم کو کوئی نیا ہدایتکاری ڈائریکٹ کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے: اتراکھنڈ: ۵؍ مدارس کو سیل کردیا گیا، ریاست بھر میں احتجاج
پیپنگ مون سے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’فی الحال ’’اڑتا پنجاب۲‘‘ کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے جبکہ اس کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اداکاروں سے رجوع کیا جائے گالیکن ایکتا کپور شاہد کپور کو فلم کے سیکوئل کیلئے شاہد کپور کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔قبل ازیں ایکتا کپور نے شاہد کپور سے ابتدائی بات چیت کی تھی لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔‘‘ فلم کے سیکوئل کی کہانی مکمل طور پر مختلف ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عربیہ: مصنوعی ذہانت سے قرآن کی تعلیم کے منصوبے کا آغاز
فلم کا ہدایتکار کون ہوگا؟
رپورٹس کے مطابق اس فلم کی ہدایتکاری آکاش کوشک کریں گے جنہوں نے ’’بھول بھلیاں۳‘‘ اور ’’ہاؤس فل‘‘ ، ’’گریٹ گرینڈ مستی‘‘ اور دیگر فلموں کی اسکرپٹ لکھی تھی۔علاوہ ازیں ’’اڑتا پنجاب۲‘‘ کے علاوہ ایکتا کپور ’’ڈریم گرل۳‘‘ اور ‘’ویر دی ویڈنگ‘‘ کے سیکوئل پر کام کررہی ہیں۔ ودیا بالن کی فلم ’’دی ڈرٹی پکچر‘‘ کے بارے میں بات چیت کی جارہی تھی لیکن یہ فلمیں کبھی بنی ہی نہیں۔
’’اڑتا پنجاب‘‘
’’اڑتا پنجاب‘‘ڈراما فلم ہے جس کی ہدایتکاری ابھیشیک چوبے نے کی تھی۔ اس فلم میں شاہد کپور، دلجیت دوسانجھ اور عالیہ بھٹ نےکلیدی کردار اداکئے تھے۔