• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: ٹرمپ نے اسٹالون، گبسن اور ووئٹ کو `ہالی ووڈ کے خصوصی سفیر` کے طور پر نامزد کیا

Updated: January 19, 2025, 11:05 AM IST | Inquilab News Network | Washington

ٹرمپ نے کہا کہ تینوں اداکار انتہائی باصلاحیت ہیں جو میری آنکھ اور کان بنیں گے اور میں وہی کروں گا جو وہ تجویز کریں گے۔ یہ ہالی ووڈ کا سنہرا دور ہوگا۔

Sylvester Stallone. Photo: INN
سلویسٹر اسٹالون۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو بچانے اور "ہالی ووڈ کے سنہرے دور" کو واپس لانے کیلئے سینئر اداکاروں سلویسٹر اسٹالون، میل گبسن اور جون ووئٹ کو "ہالی ووڈ کے خصوصی سفیر" کے طور پر نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا تینوں ہالی ووڈ اداکاروں نے انتخابی مہم کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بی ٹی ایس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین اسٹریمز کا ریکارڈ توڑا

امریکی صدر کے طور پر اپنی حلف برداری کی تقریب سے کچھ دن پہلے، ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، "یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ جون ووئٹ، میل گبسن اور سلویسٹر اسٹالون کو امریکی صدر کے خصوصی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ ہالی ووڈ، کیلیفورنیا جیسے عظیم مگر پریشان مقام کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ہالی ووڈ کو پہلے سے کہیں زیادہ بڑا، بہتر اور عظیم بنانے کے مقصد کے ساتھ میرے خصوصی سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ ہالی ووڈ نے گزشتہ ۴ برسوں میں غیر ملکی ممالک میں بہت زیادہ کاروبار کھو دیا ہے۔ تینوں اداکار انتہائی باصلاحیت ہیں جو میری آنکھ اور کان بنیں گے اور میں وہی کروں گا جو وہ تجویز کریں گے۔ یہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرح، ہالی ووڈ کا سنہرا دور ہوگا۔"

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ، کریکٹس چوائس ایوارڈکی تقریب فروری تک ملتوی

ٹرمپ کے اعلان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے، میل گبسن نے اپنے بیان میں کہا، "یہ اعلان حیران کن ہے۔ لیکن میں اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔ ایک شہری کے طور پر میرا فرض ہے کہ میں جو بھی مدد کر سکتا ہوں، کروں۔ گبسن نے حال ہی میں پالسیڈز میں واقع اپنا گھر جنگلاتی آگ میں کھو دیا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے مزید کہا، "کیا اس عہدے کے ساتھ سفیر کو رہائش بھی فراہم کی جائے گی؟"

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں تیز، عالمی لیڈران اور نامور شخصیات کی شرکت متوقع

یاد رہے کہ نومنتخب صدر، ڈونالڈ ٹرمپ، ۲۰ جنوری ۲۰۲۵ کو ۴۷ ویں امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK