• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بارڈر۲‘‘ کی اسٹار کاسٹ میں ورون دھون بھی شامل: ذرائع

Updated: August 16, 2024, 10:06 PM IST | Mumbai

پنک ولا نے ذرائع نے حوالے سے بتایا ہے کہ سنی دیول کی فلم ’’بارڈر۲‘‘ کیلئے ورون دھون کو بھی سائن کیا گیا ہے۔ یہ خبریں بھی عام ہیں کہ فلم میں دلجیت دوسانجھ بھی کام کررہے ہیں جبکہ آیوشمان کھرانہ نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

Varun Dhawan Image: X
ورون دھون۔ تصویر: ایکس

فلم بینوں کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی جنگی فلم ’’بارڈر۲‘‘ کا پروڈکشن شروع ہے۔ اب یہ خبریں عام ہورہی ہیں کہ مبینہ طور پر دلجیت دوسانجھ کو فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کے بعد ورون دھون کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سنی دیول کی اس فلم میں بالی ووڈ کے اہم اداکاروں کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ یہ درحقیقت سب سے بڑی جنگی فلم بنے اور باکس آفس پر میگا ہٹ ثابت ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: اے آر رحمان کے ساتھ پہلی مرتبہ کام نہ کرنے کا پچھتاوا اب تک ہے: الکا یاگنک

پنک ولا نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ’’بارڈر۲؍ میں کو ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلم بنایا جارہا ہے اور اس ٹیم میں سنی دیول کے ساتھ وردن دھون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ‘‘ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ورون اصل فلم کے بہت بڑے پرستار ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ’’بارڈر۲‘‘ ان کے کریئر کی ایک تاریخی فلم ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’’بارڈر‘‘ ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، اور اس کے سیکویل میں سنی دیول اور ورون دھون کی شمولیت یقینی طور پر مداحوں کو اس جانب کھینچ لائے گی۔ 
حال ہی میں فلم کے شریک پروڈیوسر بنوئے گاندھی نے انکشاف کیا تھا کہ فلم کی اسٹار کاسٹ کے اعلان کا ایک بڑا پروگرام جلد ہی منعقد ہوگا اس کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ پری پروڈکشن کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ ورون دھون اور سنی دیول کے علاوہ ’’بارڈر۲‘‘ میں دلجیت دوسانجھ بھی شامل ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس فہرست میں مزید کچھ ستارے شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ چند دنوں قبل رپورٹ آئی تھی کہ آیوشمان کھرانہ نے اس فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد وقفہ لینے کی وجہ بتائی

ورون دھون اس وقت ’’استری۲‘‘ میں اپنے کیمیو کیلئے ملنے والی پذیرائی سے سرشار ہیں۔ ان کی آنے والی دیگر فلموں میں ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘، ’’نو انٹری۲‘‘ اور ڈیوڈ دھون کی ایک بلا عنوان کامیڈی فلم شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK