• Fri, 17 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکی کوشل دھوم ۴؍ میں رنبیر کپور کے مقابل پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے

Updated: January 16, 2025, 8:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آدتیہ چوپڑا نے مبینہ طور پر دھوم ۴؍میں مرکزی پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے وکی کوشل سے رابطہ کیا ہے، یہ کردار پہلے ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھا۔ اس قسط میں، کوشل کا کردار نئے مخالف، رنبیر کپور کا پیچھا کرتا ہے۔

Vicky Kaushal. Photo: INN
وکی کوشل۔ تصویر: آئی این این

وکی کوشل چھاوا ٹیزر کی ریلیز کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں,ان کےپاس آنے والی بڑی فلموں کی متاثر کن قطار ہے۔آدتیہ چوپڑا نے مبینہ طور پر دھوم ۴؍میں مرکزی پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے وکی کوشل سے رابطہ کیا ہے، یہ کردار پہلے ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھا۔ذرائع کے مطابق دھوم جیسی فلموں میں اداکاری کا موقع حاصل کرنا کسی کے بھی کیئرئیر کو نمایاں طور پر فروغ دے سکتا ہے۔ ان میں سے کون سا پروجیکٹ وکی کریں گے اس کا انحصار ان کی دستیابی پر منحصر ہے۔کیونکہ ۲۰۲۶ء تک وکی مصروف ہیں۔وکی اور آدتیہ دونوں اس وقت تاریخوں کو مربوط کر رہے ہیں۔‘‘ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ دونوں مزید پروجیکٹ پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ورون دھون نے جھانسی میں ’’بارڈر۲‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کیا

قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یش راج فلمز کے سربراہ ، دھوم ۴؍ کے علاوہ بڑی فرنچائز فلموں میں بھی وکی کوشل کو مرکزی کردار میں لینے کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ آدتیہ اسپائی یونیورس کی توسیع کے منصوبے کے تحت خانوں کی قائم کردہ وراثت کو آگے بڑھانے کیلئے نئے چہرے متعارف کرانا چاہتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ وکی تنہا پولیس کا کردار ادا کریں۔تاہم ابھی یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے۔ وہ دراصل دیکھنا چاہتے ہیں کہ اسپائی یونیورس سے عالیہ بھٹ اور شروری کو  متعارف کرانے والی فلم ’’ الفا‘‘ کی باکس آفس پر کارکردگی کیسی ہو گی۔

یہ بھی پڑھئے: شردھا کپور کی فلم ’’ناگن‘‘ کی شوٹنگ امسال ہوگی، نکھل دویدی نے تصویر شیئر کی

ترپتی ڈمری کے مدمقابل اپنی گزشتہ  فلم’’بیڈ نیوز‘‘ کی کامیابی کے بعد، وکی کوشل کے پاس تین ادوار کی کہانیاں ہیں۔وہ آئندہ چھاوا میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو اس سال ریلیز ہونے والی ہے۔اس کے علاوہ وکی ’’لو اینڈ وار‘‘ میں عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کےہمراہ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ وکی کوشل کی سب سے بڑی فلم ’’ مہا اوتار‘‘ کی امر کوشک ہدایت کاری کریں گے، یہ فلم ۲۰۲۶ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK