• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وجے ورما کی’’ آئی سی ۸۱۴: دی قندھار ہائی جیک‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: August 19, 2024, 10:16 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں ’’ آئی سی ۸۱۴: دی قندھار ہائی جیک ‘‘ کا پریمیر ۲۹؍اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونا ہے۔

IC 814: The Kandahar Hijack. Photo: INN
آئی سی ۸۱۴: دی قندھار ہائی جیک۔ تصویر : آئی این این

وجے ورما کو ’’آئی سی ۸۱۴: دی قندھار ہائی جیک ‘‘ کے ٹریلر میں ہائی جیک کی گئی نئی دہلی جانے والی پرواز  آئی سی ۸۱۴؍ میں سوار مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئےپرسکون دکھائی دے رہیں ہے۔۱۹۹۹ءمیں ہوائی جہاز کے اندر اور باہر پیش آنے والے حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی، طویل ٹریلر کا آغاز وجے کے پائلٹ کے کھٹمنڈو سے ٹیک آف کے دوران مسافروں کا استقبال کرنے سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد کے مناظر میں طیارہ ہائی جیک ہونے اور دہشت گردوں کو دہشت پھیلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد آنے والا خطرہ ہے جو نصیرالدین شاہ اور پنکج کپور کی طرف سے کھیلے گئے کھیل کا ہے جو ہندوستانی عہدیداروں کی گھبراہٹ میں اضافہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ کا ٹیزر ریلیز

دیا مرزا رپورٹرکے کردار میں امرتسر میں طیارے کی لینڈنگ کے دوران دہشت گردوں کو روکنے کیلئے وجے کے کردار پر تنقید کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ وجے کی بیوی، جس کا کردار پوجا گور نے ادا کیا ہے، ان کی واپسی اور مسافروں کی حفاظت کی امید کا اظہار کرتی ہے۔ ٹیزر کا بقیہ حصہ ہندوستانی حکومت اور ہائی جیکروں کے درمیان زمین پر آنے کیلئے جھگڑے کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کی عوفرجیل میں فلسطینی قیدیوں کو روزانہ صرف ۴۵؍ منٹ کیلئے پانی دیا جاتا ہے

’آئی سی ۸۱۴: دی قندھار ہائی جیک‘میں منوج پاہوا، کمود مشرا، اروند سوامی، امرتا پوری، دیبیندو بھٹاچاریہ، پترلیکھا، انوپم ترپاٹھی، کنولجیت سنگھ، آدتیہ سریواستو، سوشانت سنگھ اور یشپال شرما بھی ہیں۔
یاد رہے کہ نئی دہلی جانے والی پرواز آئی سی ۸۱۴؍ کو ۲۴؍دسمبر ۱۹۹۹ءکو اس وقت ہائی جیک کر لیا گیا تھا جب کھٹمنڈو سے روانگی کے۴۰؍منٹ بعد پانچ دہشت گردوں نے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیاتھا۔ ۱۸۰؍کے قریب مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو سات دن تک یرغمال بنایا گیا۔ اس نے کھٹمنڈو سے امرتسر، پھر ایندھن بھرنے کیلئے لاہور اور اس کے بعد دبئی کیلئے پرواز کی تھی۔ دبئی سے، اس نے طالبان کے زیر کنٹرول قندھار کیلئے پرواز کی، جہاں بالآخر ۳۱؍دسمبر ۱۹۹۹ءکو یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیاتھا۔
نیٹ فلکس نے یوٹیوب پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آئی سی ۸۱۴ ؍کی سچی، دلکش کہانی سے پردہ اٹھانا :  ہندوستان کی سب سے طویل ہائی جیکنگ۔ ۱۸۸؍ زندگیاں، ۷؍ دکھ بھرے دن، ہمت، سخت فیصلے اور بقا، سچے واقعات پر مبنی ’’آئی سی ۸۱۴ : دی قندھار ہائی جیک‘‘ ایک محدود سیریز ، ۲۹ ؍ اگست کو صرف نیٹ فلکس پر پہنچ رہی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK