تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’’امسال ایان مکھرجی کی فلم ’’وار ۲‘‘اور ’’سکندر‘‘سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی فلمیں ثابت ہوسکتی ہیں۔‘‘
EPAPER
Updated: January 07, 2025, 10:38 PM IST | Mumbai
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’’امسال ایان مکھرجی کی فلم ’’وار ۲‘‘اور ’’سکندر‘‘سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی فلمیں ثابت ہوسکتی ہیں۔‘‘
باکس آفس کے نمبروں کے لحاظ سے یہ سال ہندوستانی سنیماکیلئے بہترین نہیں تھا پھر بھی بالی ووڈ دیگر لحاظوں سے سرفہرست تھا۔ امسال ریلیز ہونےو الی بڑی فلموں میں ایان مکھرجی کی وار ۲؍بھی شامل ہے جوسب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ہندی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق ’’وار ۲ ؍ کے بعدایکشن فلم ’’سکندر‘‘اس سال کی سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی دوسری فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ میں تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ۲۰۲۵ء میں سب سے زیادہ کاروبارکرنے والی فلموں کی پیشین گوئی کی ہے۔ ترن آدرش کے مطابق ’’میں ’’وار ۲‘‘ کا انتظار کر رہا ہوں۔ اس فلم میں ۲؍ ایسے اداکار ساتھ آرہے ہیں جنہیں میں سب سے زیادہ ریٹنگ دیتا ہوں۔‘‘تجارتی تجزیہ کار اتل موہن کے مطابق ’’وار ۲‘‘ ، ’’چھاوا‘‘ اور ’’سکندر‘‘ جیسی فلموں کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ ’’سکندر‘‘کے ٹیزر کاردعمل کافی حیران کن تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رتیک روشن کی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘، ۱۰؍جنوری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی
سکندر ۲۰۲۵ءکی بہترین فلم ثابت ثابت ہوسکتی ہے
ترن آدرش نے فلم ’’سکندر‘‘ کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’سکندر‘‘ کے ٹیزر کو کافی مثبت ردعمل ملا تھا۔ لوگ اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اے آر موروگادوزبہترین کہانی نگاروںمیں سے ایک ہیں۔ انہیں تکنیکوںاورفلم کے مواد پر قدرت حاصل ہے۔‘‘فلموں کی نمائش اور تقسیم کرنےو الے راج بنسل وار ۲؍سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ سکندر کے ٹیزرکے متعلق انہوں نے کہا کہ ’’سکندر بری فلم نہیں ہے لیکن یہ ایسی فلم بھی نہیں ہے جو تباہی مچا دے۔ میرے مطابق یہ ایک مہذب فلم ہے۔مجھے لگتا ہے کہ ’’وار ۲‘‘ ۲۰۲۵ء کی ہٹ فلم ثابت ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پشپا ۲ نے مقامی باکس آفس پر ہندی زبان میں ۸۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا
وار ۲ (War 2)
’’وار ۲‘‘ کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے کی ہے۔ یہ وائے آر ایف یونیورس کا حصہ ہے۔ اس فلم میں رتیک روشن، این ٹی آر جونیئر، کیارا اڈوانی اور انیل کپور نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ۲۶؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو یوم جمہوریہ کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔