• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’جی لے ذرا‘ کی شوٹنگ پرینکا، عالیہ اور کترینہ کی تاریخیں ملنے پر شروع ہوگی: زویا اختر

Updated: August 30, 2024, 6:23 PM IST | Inquilab News Network

ایک حالیہ انٹرویو میں ’’جی لے ذرا‘‘کی پروڈیوسر زویا اختر نے کہا کہ فلم پائپ لائن میں ہے۔ پرینکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف، نیز فرحان اختر کی تاریخیں ملنے کے بعد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ ایک قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلم کا اسکرپٹ حتمی مرحلے میں ہے۔

 Priyanka Chopra, Alia Bhatt and Katrina Kaif. Photo: INN
پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف۔ تصویر : آئی این این

۲۰۲۱ء میں فرحان اختر نے ’’جی لے ذرا‘‘ کا اعلان کیا تھا جس میں پرینکا چوپڑہ، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں تھیں۔ اس فلم کا پروڈکشن گزشتہ سال شروع ہونے والا تھا۔ تاہم، مختلف وجوہات کی بناء پر فلم کو ملتوی کر دیا گیا کیونکہ فرحان اختر نے ’’ڈان۳‘‘ سمیت دیگر پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کر دی تھی۔ تاہم، حالیہ پیش رفت سے پتہ چلتا ہے کہ فرحان اختر اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایکسل انٹرٹینمنٹ، فلم کو شروع کرنے کے امکانات پر غور کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:وینس فلم فیسٹیول: انجلینا جولی کا بیمار مداح سے ملنے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

فرحان اختر کی بہن زویا اختر جو ’’جی لے ذرا‘‘ کو پروڈیوس کرنے والی ہیں، نے حال ہی میں اس پروجیکٹ کے بارے میں بتایا کہ یہ فلم ابھی پائپ لائن میں ہے، جس میں بنیادی چیلنج ستاروں کی تاریخ کو مربوط کرنا ہے۔ زویا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ ان تینوں کی تاریخوں کے علاوہ فرحان اختر کی تاریخوں کو ترتیب دینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سال کے آغاز میں پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ اگرچہ ’’جی لے ذرا‘‘ کو پری پروڈکشن سے پہلے روک دیا گیا تھا، لیکن اسکرپٹ کو حتمی شکل ملنا جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تاخیر اس منصوبے کو ملتوی کرنے کے بجائے شیڈولنگ تنازعات کی وجہ سے ہوئی۔ یہ فلم پروڈیوسرز سے لے کر مصنفین اور ہدایتکار تک، سبھی کیلئے ترجیح ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شیلیندر کے لکھے ہوئے نغمے راج کپور کی فلموں میں چارچاند لگادیتے تھے

’’جی لے ذرا‘‘ کو ایکسل انٹرٹینمنٹ کا ایک کلیدی پروجیکٹ مانا جارہا ہے جس کا مقصد ’’دل چاہتا ہے‘‘ اور ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کی کامیابی کے بعد، زندگی اور دوستوں پر مبنی فلموں کی تثلیث کو مکمل کرنا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان کے حالیہ دورے کے دوران، فرحان اختر نے فلم کے بارے میں پرینکا چوپڑہ سے دوبارہ ملاقات کی۔ وہ کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، تینوں نے پروجیکٹ کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے اپنے شیڈول کو ترتیب دینے کا کام کررہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK