• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا واقعی گرین ٹی پینے سے وزن کم ہوتا ہے؟ جانئے ماہرین کیا کہتے ہیں

Updated: February 05, 2025, 11:56 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

آج کل گرین ٹی (Green Tea) پینے کا رجحان کافی بڑھ گیا ہے۔ یقیناً صحت کے اعتبار سے گرین ٹی کے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن صحیح طریقے سے اس کا استعمال نہ کرنے سے اس کے نقصانات ہوسکتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق گرین ٹی میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتی ہے اور وزن گرانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے،

If you want to truly benefit from green tea, drink it hot. Photo: INN
گرین ٹی کا صحیح معنوں میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں تو اسے گرم پئیں۔ تصویر: آئی این این

آج کل گرین ٹی (Green Tea) پینے کا رجحان کافی بڑھ گیا ہے۔ یقیناً صحت کے اعتبار سے گرین ٹی کے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن صحیح طریقے سے اس کا استعمال نہ کرنے سے اس کے نقصانات ہوسکتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق گرین ٹی میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتی ہے اور وزن گرانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے، اگر ورزش اور مناسب غذا کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ۲؍ کپ گرین ٹی پی لی جائے تو موٹاپے میں واضح اور تیزی سے کمی آتی ہے۔ 
 گرین ٹی میں کیفین پائے جانے کے باعث اس کا زیادہ استعمال نقصاندہ بھی ہوسکتا ہے، اگر وزن میں کمی لانا چاہتی ہیں تو گرین ٹی کے استعمال کے ساتھ میٹھی، مرغن اور زیادہ کیلوریز والی غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں ۔ 

یہ بھی پڑھئے: وٹامن بی۱۲: ہماری جسمانی و ذہنی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے

گرین ٹی پینے کا صحیح طریقہ
گرم گرم پینا فائدہ مند: گرین ٹی کا صحیح معنوں میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں تو اسے گرم پئیں۔ گرین ٹی کو ٹھنڈا کرکے پینے سے یا بار بار گرم کرکے استعمال کرنے سے اس کے مثبت اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔ 
معیاری گرین ٹی کا استعمال: معیاری اور اچھے برانڈ کا انتخاب مطلب اچھے پتوں والی گرین ٹی جس میں تازہ پتیوں کا استعمال کیا جاتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جانے کے باعث جسم سے مضر صحت اجزاء زائل ہو جاتے ہیں جس سے انسان خود کو تر و تازہ اور ہلکا محسوس کرتا ہے، پریزرویٹو ٹی سے گریز کریں۔ 
گرین ٹی میں لیموں کا استعمال: گرین ٹی کے ساتھ اگر لیموں کے رس کے چند قطرے اور شہد کا بھی استعمال کر لیا جائے تو اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ گرین ٹی کا ذائقہ بدلنے کیلئے اس میں لیمن گراس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، اس سے خون میں موجود اضافی شکر چربی کی صورت جمنے کے بجائے زائل ہو جاتی ہے اور وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول، بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ذہنی طور پر صحتمند رہنے کیلئے یہ تو کیا ہی جاسکتا ہے

گرین ٹی بنانے کا صحیح طریقہ
گرین ٹی بنانے کے لئے سب سے پہلے ایک کپ پانی خوب اچھی طرح اُبال لیں۔ پھر گیس بند کرکے اُبلے ہوئے پانی میں تقریباً ۲؍ چمچے گرین ٹی شامل کریں۔ 
اگر آپ ٹی بیگ کا استعمال کر رہی ہیں تو اسے ۵؍ منٹ بعد اسے نچوڑ کر نکال دیں۔ اس کے بعد گرین ٹی میں لیموں کا رس یا شہد شامل کریں۔ پھر اچھی طرح مکس کرکے پی لیں۔ گرین ٹی میں شوگر کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے اسکے فوائد زائل ہوجاتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK