دی کیپشننگ گروپ نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں۲۰۲۴ء میں غلط ادا کئے جانے والی اصطلاحات کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔
EPAPER
Updated: December 04, 2024, 10:42 PM IST | London
دی کیپشننگ گروپ نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں۲۰۲۴ء میں غلط ادا کئے جانے والی اصطلاحات کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔
۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ غلط ادا کئے جانے والے الفاظ کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔ ان الفاظمیں مشہور برانڈز کے علاوہ، عالمی شہرت یافتہ سیاست داں اور اعلیٰ شخصیات سمیت مشہور ادویات کے نام بھی شامل ہیں۔ ۲۰۱۶ء سے کلوزڈ کیپشننگ تیار کرنے والی کمپنی دی کیپشننگ گروپ The Captioning Group نے صحیح تلفظ کی ادائیگی سکھانے والے پلیٹ فارم بابل Babbel کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی ہے، جس میں ان تمام اصطلاحات کو اکٹھا کیا گیا ہے جن کا درست تلفظ ادا کرنے کیلئے ٹی وی پر نیوز کاسٹرز، سیاست دانوں اور عوامی شخصیات تک جدوجہد کرتے نظر آئے۔ بابل کے ایک لسانی اور ثقافتی ماہر ایسٹبن توما نے بزنس انسائیڈر کو بتایا کہ اس سال کے الفاظ کی فہرست، سیاسی، ثقافتی اور موسیقی میں حالیہ رجحان کی تصویرپیش کرتی ہے۔ بابل کی رپورٹ کے مطابق، سال کے ۱۰؍سب سے زیادہ غلط تلفظ کی ادائیگی والے الفاظ مندرجہ ذیل ہیں۔
Semaglutide
یہ ایک وزن کم کرنے والی دوا ’اوزیمپکOzempic ‘کا اہم جزو ہے۔ وہ افراد، جو ذیابیطس مخالف ادویات سے ناواقف ہیں، ان کیلئے اس کا صحیح تلفظ ادا کرنا ایک چیلنج ہوگا۔
اس کا صحیح تلفظ سیم ا گلو ٹائیڈ sem-ah-GLOO-tide ہے۔
Pete Buttigieg
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن سکریٹری اور ساؤتھ بینڈ، انڈیانا کے سابق میئرPete Buttigieg ڈیموکریٹس کے بڑے ترجمان بن کر ابھرے تھے جب انہوں نے سوئنگ ریاستوں کے رائے دہنگان اور اعتدال پسندوں سے کملا ہیرس کی حمایت میں ایئرویوز کا مورچہ سنبھالا تھا۔ انہیں سوشل میڈیاپر مشہور امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ جھگڑا کرنے کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔
ان کے نام کا صحیح تلفظ پِیٹ بُوڈی جج peet BOOD-ih-judge ہے۔
SHEIN
فاسٹ فیشن کمپنی SHEIN کے نام کو اکثر ’’شِین‘‘ کے طور پر پڑھا جاتا ہے جو غلط تلفظ ہے۔ کمپنی مبینہ طور پر اگلے سال کے اوائل میں لندن اسٹاک ایکسچینج میں اترنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
SHEIN کا صحیح تلفظ ’شی اِن SHE-in ‘ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ:شامی گولان سے اسرائیل کے انخلاءکی قرارداد منظور ہندوستان بھی حق میں
Kamala Harris
حال ہی میں نومبر ۲۰۲۴ء کے صدارتی انتخابات کے دوران، امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اکثر اپنے نام کے غلط تلفظ کو نوٹس کیا ، یہاں تک کہ ان کی بھانجیوں، امارا اور لیلا نے اگست میں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی میں براہ راست اسٹیج پرکملا ہیرس کے نام کو صحیح تلفظ کے ساتھ ادا کرکے دکھایا۔امارا نے وضاحت کی کہ ان کا نام ، کسی جملے میں وقفہ کی طرح ہے۔ لیلا نے مزید بتایا کہ پھر آپ کو ’لا‘ کہنا ہے جیسے کہ ’لا لا لا‘
نائب امریکی صدر کے نام کا صحیح تلفظ کوم لا ہرِیس COM-a-la HAR-iss ہے۔
Zendaya
اداکارہ زینڈیانے ’’چیلنجرز‘‘ میں ٹینس اسٹارتاشی ڈنکن اور ’’ڈیون: پارٹ۲؍‘‘ میں چنی کا کردار ادا کیا۔ ان کے نام کو اکثر زین ڈائی آ Zen-DIE-a ادا کیا جاتا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔
اداکارہ کے نام کا صحیح تلفظ زین ڈے ا Zen-DAY-a ہے۔
Chappell Roan
پاپ گلوکارہ چیپل روان کیلئے ۲۰۲۴ء نہایت شاندار رہا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں ان لوگوں کو بلایا جنہوں نے لائیو پرفارمنس کے دوران انہیں شا پیل رو اَن [SHA-pel ROW-an] کہہ کر پکارا۔ گلوکارہ نے واضح کیا کہ ان کے نام کا صحیح تلفظ، دراصل چیپ ال [CHAP-uhl] ہے، جو چیپل کی طرح لگتا ہے، اوررون [ROHN] ہے۔
اس طرح، ان کے نام کا صحیح تلفظ ’چیپَل رون CHAP-uhl ROHN ہے۔
SPECULOOS-3b
یہ، زمین کے برابر جسامت کا حامل ایک سیارہ ہے جواپنی کہکشاں کے باہر واقع ایک سرخ ستارہ کے گرد چکر لگاتا ہے ۔۵۵؍نوری کے فاصلے پر واقع اس سیارہ نے مئی میں اس وقت عالمی توجہ حاصل کی جب ماہرین فلکیات نے اس کی دریافت کا اعلان کیا۔
سیارہ کے نام کا صحیح تلفظ اسپیک یُو لوس تھری بی SPEK-yuh-lohss three beeہے۔
Phryge
Phrygeیعنی ایسا انسان یا جانور جسے ایک گروہ کے ذریعے خوش قسمتی لانے والا سمجھا جاتا ہے، کو پیرس اولمپکس۲۰۲۴ء اور پیرا اولمپکس میں دیکھا گیا تھا۔بعد ازیں، اسے آزادی کی علامت کے طور پر اور فرانسیسی جمہوریہ کی تشبیہاتی شخصیات کی نمائندگی کے لئےمنتخب کیا گیا تھا۔
اس کا صحیح تلفظ ’فری جے FREE-je ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اجمیر درگاہ میں مندرکا شوشہ، برادران وطن کی مذہبی شخصیات بھی حیران
Barry Keoghan
آئرش اداکار Barry Keoghan،نے گزشتہ سال ایمرالڈ فینیل کی فلم ’سالٹ برن‘ میں اپنے کردار کے لئے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔ اس کے علاوہ، سبرینا کارپینٹر کے مداح، انہیں پاپ گلوکارہ کے بوائے فرینڈ کے طور پر بھی جانتے ہوں گے۔اگرچہ آئرش ناموں میں حرف "G" اکثر خاموش ہوتا ہے، لیکن Keoghan کے آخری نام کی ایک الگ "G" آواز ہے۔
ان کے نام کا صحیح تلفظ بَیری کی او گِن BARR-ee key-OH-ginہے۔
Dutch Kooikerhondje
شوہے اوتانیShohei Ohtani کے Dutch Kooikerhondjeنسل کے کتے نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ڈاجرDodger کے پچر Pitcherکے ساتھ دس سالہ ۷۰۰؍ ملین ڈالرز کے تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ڈوجر اسٹیڈیم میں کھیل میں پہلی پچ پھینک کر تاریخ رقم کی۔
کتے کی اس نسل کا صحیح تلفظ کوئے کر ہَنڈ COY-ker-HUND-cheہے۔
صحیح تلفظ، مشہور الفاظ، سب سے زیادہ استعمال کئے گئے الفاظ، ۲۰۲۴ء کے دس مشہور الفاظ، مشہور شخصیات کے مشکل ترین نام ، دنیا کے مشکل ترین الفاظ