• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گزشتہ ۳؍ دنوں میں ۱۷؍ طیاروں کوبم سے اڑانے کی دھمکیاں، رپورٹ طلب

Updated: October 17, 2024, 2:46 PM IST | New Delhi

گزشتہ ۳؍ دنوں میں ہندوستان کی ایئرلائنس کمپنیوں کے تقریباً ۱۷؍ طیاروں کوبم سےاڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن میں سب تمام جعلی ثابت ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے وزارت برائے شہری ہوابازی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گزشتہ ۳؍ دنوں میں ہندوستان کمپنیوں کے تقریباً ۱۷؍ طیاروں کوبم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ۷؍ دھمکیاں آج موصول ہوئی ہیں۔پیر اور منگل کو موصول ہوئی تمام دھمکیاں جعلی ثابت ہوئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’دہلی سے بنگلورجانے والے اکاسا ایئرکرافٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد راجدھانی واپس بلالیا گیا ہے۔ اکاسا ایئرلائن کے نامعلوم ترجمان نے کہا کہ ’’اکا ساایئرفلائٹ کیو پی ۱۳۳۵؍ ، جو ۱۶؍ اکتوبر کو دہلی سے بنگلور جا رہی تھی، میں ۱۷۴؍ مسافر تھے ، جن میں ۳؍ بچے اور ۷؍ عملے کے اراکین بھی شامل تھے۔اس فلائٹ کو سیکوریٹی الرٹ موصول ہوا تھا۔ اکاسا ایئر مقامی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کر کے حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حزب اللہ کو شکست نہیں دی جا سکتی، جنگ بندی واحد حل: حزب اللہ لیڈر نعیم قاسم

اسپائس جیٹ کے ۲؍ اور انڈیگو کے ۴؍طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ٓآج اسپائس جیٹ کے۲؍ اور انڈیگو کے ۴؍ طیاروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ اے این آئی نےایئرلائن کے نامعلوم ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپائس جیٹ کمپنی کوایکس پر برا ہ راست ۲؍ طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ’’متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا تھا اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ متعلقہ حکام سے ضروری اجازت ملنے کے بعد ان ۲؍ طیاروں کو بحال کیا گیا تھا۔‘‘دی انڈین ایکسپریس نے کہا ہے کہ ’’انڈیگو نے کہا ہے کہ سیکوریٹی الرٹ کے سبب ریاض سے ممبئی جانے والے طیارے کو مسقط کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ اس طیارےکوالگ تھلگ رکھا گیا ہے اور تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا ہے۔‘‘

بہار: ایک شخص کو زہریلے سانپ نے ڈسا، متاثرہ سانپ سمیت اسپتال پہنچ گیا

انڈیگو نے مزید کہا کہ ’’وہ متعلقہ حکام سے رابطہ میں ہے اور ممبئی سے سنگاپور اور چنئی سے لکھنؤ جانے والے طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی پاسداری کر رہاہے۔‘‘ انڈیگو کی ممبئی سے دہلی جانے والی ایک اور فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد اس کا رخ احمد آباد کیلئے موڑ دیا گیا تھا۔ایئرلائن کے نامعلوم ترجمان نے کہا ہے کہ طیارے سے تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے اور طیارے کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے رپورٹ طلب کی
اے این آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت برائے شہری ہوابازی کو ہدایت دی ہے کہ وہ گزشتہ ۲؍ دنوں سے طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے تعلق سے رپورٹ پیش کرے۔نامعلوم اہلکار نے بتایا ہے کہ ’’وزارت برائے شہری ہوابازی، مرکزی انڈسٹریل سیکوریٹی فورس، بیورو آف سیول ایوی ایشن، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور انٹیلی جینس بیورو کو رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK