• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جموں ہولڈنگ سینٹر میں معمر روہنگیا خاتون کا انتقال، سینٹر میں ۷؍ ویں موت

Updated: September 13, 2024, 7:44 PM IST | Jammu

روہنگیا پناہ گزینوں کی بڑی تعداد جموں ہولڈنگ سینٹر میں غیر معینہ مدت کیلئے حراست میں ہے۔ معمر روہنگیا خاتون لالو بی بی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ضروری کارروائی میں لاپروائی کے باعث ان کی لاش ایک دن سے زائد عرصہ سے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں رکھی ہوئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جموں کے ہیرا نگر میں واقع ہولڈنگ سینٹر میں ۷۵؍ سالہ روہنگیا پناہ گزین لالو بی بی کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ مکتوب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ مارچ ۲۰۲۱ء سے یہاں قید تھیں۔ لالو بی بی ہیرانگر ہولڈنگ سینٹر میں انتقال کرنے والی ساتویں روہنگیا پناہ گزین ہیں جہاں ۲۷۰؍ سے زائد مہاجرین کو غیر معینہ مدت کیلئے حراست میں رکھا گیا ہے۔ بی بی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق، ایک پناہ گزین سینٹر میں مقیم ان کی اولاد کو لاش سونپنے کی کارروائی التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے لاش ایک دن سے زائد عرصہ سے خشی نگر، جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں رکھی ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شراب پالیسی کیس: سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی

گزشتہ سال جولائی میں اسی سینٹر میں ایک پانچ ماہ کی بچی ہلاک ہو گئی تھی جب پولیس نے روہنگیائی باشندوں کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے پر احتجاج کرنے والے روہنگیائی باشندوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اگست میں، سپریم کورٹ نے غیر معینہ مدت سے زیر حراست روہنگیا پناہ گزینوں اور پناہ گزینوں کی رہائی کی درخواست پر ہندوستانی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: نئی شرائط کے بغیر امریکی فارمولے پرجنگ بندی کیلئے ہم تیارہیں: حماس

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اسی ہفتہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندوستان میں ۶۷۶؍ سے زائد روہنگیا پناہ گزین حراست میں ہیں جن میں سے ۶۰۸؍ افراد کے خلاف کوئی عدالتی کیس نہیں ہے۔ انسانی حقوق کے وکیل فضل ابدالی نے مکتوب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اموات ایک واضح یاد دہانی ہیں کہ ہم اپنی سرزمین پر پناہ لینے والوں کی حفاظت کے تئیں اپنے قانونی اور اخلاقی فرض کی انجام دہی میں ناکام ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر چہ ہندوستان نے رفیوجی کنونشن ۱۹۵۱ء کی توثیق نہیں کی ہے، ہندوستانی آئین کا آرٹیکل ۲۱، ملک کی علاقائی حدود میں رہنے والے تمام افراد کو زندگی کے حق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK