متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کے محکمہ بلدیات اور نقل و حمل نے پرندوں کو انسانی حملوں اور ان کی افزائش کی روک تھام کیلئے گائیڈ لائن جاری کی۔ عوام سے سختی سے عمل کرنے کی اپیل ۔
EPAPER
Updated: December 31, 2024, 10:02 PM IST | Inquilab News Network | Abu Dhabi
متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کے محکمہ بلدیات اور نقل و حمل نے پرندوں کو انسانی حملوں اور ان کی افزائش کی روک تھام کیلئے گائیڈ لائن جاری کی۔ عوام سے سختی سے عمل کرنے کی اپیل ۔
ابوظہبی میں حملہ آور پرندوں پر قابو پانے کیلئے زہر، بجلی اور کسی بھی قسم کے پروجیکٹائل کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مخصوص کیل اور جال ان کو منتشر کرنے کے قابل قبول طریقے ہیں، لیکن یہ بھی اسی وقت تک ہے جب تک کہ وہ شہر کی عمومی شکل کو متاثر نہ کریں۔ واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے محکمہ بلدیات اور نقل و حمل (ڈپارٹمنٹ آف میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ) نے حملہ آور پرندوں کو منتشر کرنے کیلئے ایک گائیڈ لائن جاری کی۔ اس گائیڈ لائن میں شہری اور مضافاتی علاقوں میں انفیکشن کی روک تھام کیلئے موثرانسانی اور ماحولیاتی طریقے شامل ہیں ۔ کوڑا پھینکنا، اناج یا پرندوں کو دانہ ڈالنا، اور کبوتر کو چھتوں پر رکھنا کچھ ایسے طریقے ہیں جو ان کی آبادی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ، جیسا کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ : کمال عدوان، الوفا کے بعد اب ال اہلی اسپتال پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈ میں عوام کے ساتھ تعمیراتی انجینئرز اور آرکٹکز کیلئے بھی کچھ ہدایات شامل ہیں تاکہ نادانستہ طور پر ایسے پرندوں کیلئے گھونسلے بنانے کیلئے سازگار جگہیں فراہم کرنے سے گریز کیا جا سکے۔ محکمہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق راک ڈو (کبوتر)، مینا، روز رنگڈ پیراکیٹ، ہاؤس کرو (کوا)، بینک مینا اور الیگزینڈرین پیراکیٹ یہ تمام پرندوں کی وہ انواع ہیں جو مقامی ماحولیاتی نظام اور قدرتی توازن کیلئے نقصان دہ سمجھی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فضائی آلودگی: بائیکلہ اور بوریولی میں ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے تمام تعمیراتی کام پر روک
ڈی ایم ٹی میں پبلک اپیئرنس کے ڈائریکٹر فہد الشحی کے مطابق، ’’نئی ہدایات کا مقصد ماحول پر حملہ آور پرندوں کے منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’عوام ہدایات پر عمل کریں اور پرندوں کے اجتماع کی اطلاع محکمہ کو دیں۔ نیز تمام املاک کے مالکان اور مینیجرز کی طرف سے اس حکم کی تعمیل لازمی ہے۔ اس کے متعلق شکایت درج کرنے کیلئے ابوظہبی کے گورنمنٹ کانٹیکٹ سینٹر سے رابطہ یا ٹیم پورٹل کے ذریعے رپورٹ دی جا سکتی ہے۔‘‘