ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے۲۰۲۴ء میں ۱ء۵؍ ارب سے زائد’’خراب‘‘ (پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے) اشتہارات بلاک کئے۔ اس عمل میں کمپنی نے جدید مصنوعی ذہانت، بشمول بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) جیسے جیمنی کا استعمال کیا۔
EPAPER
Updated: April 18, 2025, 11:01 AM IST
ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے۲۰۲۴ء میں ۱ء۵؍ ارب سے زائد’’خراب‘‘ (پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے) اشتہارات بلاک کئے۔ اس عمل میں کمپنی نے جدید مصنوعی ذہانت، بشمول بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) جیسے جیمنی کا استعمال کیا۔
ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے۲۰۲۴ء میں ۱ء۵؍ ارب سے زائد’’خراب‘‘ (پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے) اشتہارات بلاک کئے۔ اس عمل میں کمپنی نے جدید مصنوعی ذہانت، بشمول بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) جیسے جیمنی کا استعمال کیا۔ کمپنی نے مزید کہا کہ اس نے۱ء۹؍ ارب سے زائد اشتہارات پر پابندیاں بھی لگائیں تاکہ اپنے نفاذ اور تحفظاتی اقدامات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ انکشافات گوگل کی۲۰۲۴ء ایڈز سیفٹی رپورٹ میں کئے گئے، جو کمپنی کے اشتہاری پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کو اجاگر کرتی ہے۔
گوگل ایڈز سیفٹی کے جنرل منیجر، ایلیکس روڈریگیز نے کہا کہ جدید مصنوعی ذہانت نے ہمیں خراب اشتہارات اور غلط رویوں کے خلاف لڑائی میں نمایاں پیش رفت کرنے میں مدد کی ہے۔ ہماری پالیسیاں اور ان کا نفاذ ویب کو عوام کیلئے محفوظ، کاروبار کیلئے مضبوط اور پبلشرز کیلئے کامیاب بناتے ہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ سے رہائی پانے والے روسی قیدیوں سے صدر پوتن کی ملاقات، حماس کا شکریہ ادا کیا
اہم اعداد و شمار
۷۹۳؍ملین اشتہارات اشتہاری نیٹ ورک کے غلط استعمال پر بلاک کئےگئے۔
۵۰۳؍ ملین اشتہارات ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی پر بلاک کئے گئے۔
۴۹۱؍ ملین اشتہارات ذاتی نوعیت کے اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر بلاک کئے گئے ۔
۲۸۰؍ملین اشتہارات قانونی وجوہات کی بنا پر بلاک کئے گئے۔
دیگر قابل نفاذ پالیسیوں میں غلط بیانی، جوا، اڈلٹ کنٹینٹ اورجعلی مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔
مصنوعی ذہانت اور غلط بیانی کے خلاف کارروائی
گوگل نے بتایا کہ ایل ایل ایمز نے صرف پالیسی نفاذ کو بہتر نہیں بنایا بلکہ غلط استعمال کو روکنے کی صلاحیت بھی بڑھا دی ہے۔ رپورٹ میں ایک نمایاں رجحان کی نشاندہی کی گئی کہ جعلی شخصیات کے اشتہارات میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں برے عناصر نےاے آئی کی مدد سے مشہور شخصیات کی جھوٹی تصاویر یا آڈیوز بنا کر اسکیمز کو فروغ دیا۔ گوگل نے بتایا کہ ہم نے ان اسکیمز کا مقابلہ کرنے کیلئے۱۰۰؍سے زائد ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بنائی اور اپنی ’’ مس رپریزنٹیشن پالیسی کو اپڈیٹ کیا تاکہ ایسے اشتہارات کو معطل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے: پرنس ہیری اور میگھن کی فلاحی تنظیم نے ایک امریکی مسلم تنظیم سے تعلق منقطع کرلیا
مزید اقدامات
۳ء۱؍ارب پبلشر صفحات پر پالیسی کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔
۱ء۹؍ارب اشتہارات کو محدود کیا گیا کیونکہ ان میں قانونی یا ثقافتی لحاظ سے حساس مواد تھا (جیسے مالیاتی خدمات، بالغ مواد اور صحت وغیرہ)
۲ء۳۹؍ملین اشتہاری اکاؤنٹس معطل کئے گئے۔
انتخابات کی سالمیت کا تحفظ
گوگل نے مزید بتایا کہ اس نے User Identity Verification جیسے ٹولز۲۰۰؍ سے زائد ممالک میں استعمال کئے تاکہ خراب عناصر کو دوبارہ پلیٹ فارم پر آنے سے روکا جا سکے۔ کمپنی کے مطابق اب گوگل پر صارفین کو دکھائے جانے والے۹۰؍ سے زائد اشتہارات تصدیق شدہ مشتہرین سے آتے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران گوگل نے اپنی اشتہارات اور پبلشر پالیسیوں میں ۳۰؍ سے زائد اپڈیٹس کیں۔