امریکہ میں بڑھتی مہنگائی اور قوت خرید کم ہونے کے سبب شہری بچے نہیں چاہتے۔ جین زی اور میلینئلس بچوں کی پیدائش کے معاملے میں خوفزدہ ہیں کہ وہ خرچ برداشت نہیں کرسکیں گے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 6:36 PM IST | Washington
امریکہ میں بڑھتی مہنگائی اور قوت خرید کم ہونے کے سبب شہری بچے نہیں چاہتے۔ جین زی اور میلینئلس بچوں کی پیدائش کے معاملے میں خوفزدہ ہیں کہ وہ خرچ برداشت نہیں کرسکیں گے۔
امریکہ میں شرح پیدائش ایک دہائی سے مسلسل کم ہو رہی ہے۔ حال ہی میں دستیاب سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۳ء میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ۲۰۱۴ء سے ۲۰۲۰ء کے درمیان سی ڈی سی نے رپورٹ کیا کہ شرح پیدائش میں مسلسل ۲؍ فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جین زی اور میلینئلس بچوں کی پیدائش چاہتے ہیں مگر بڑھتی مہنگائی سے خوفزدہ ہیں اور مالی طور پر مستحکم ہونے کے بعد ہی بچوں کے بارے میں سوچیں گے۔ اس ضمن میں مالیاتی ماہرین، والدین اور نوجوانوں نے بزنس انسائیڈر کو بتایا کہ شرح پیدائش کے مسئلے کی جڑ گھریلو بجٹ میں ہے۔ بیشتر امریکی مزید بچے چاہتے ہیں لیکن وہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھئے:آج سے جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز متوقع
۲۰۲۳ء میں گیلپ پولز میں انکشاف ہوا کہ امریکیوں کو لگتا ہے کہ صرف ۲؍ ہی بچے ٹھیک ہیں۔ جن خاندانوں میں تین یا اس سے زیادہ بچے ہیں، ان کے اخراجات میں ۴؍ فیصد کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ گیلپ ڈیٹا کے مطابق ۱۹۷۱ء کے بعد سے یہ اپنے بلند ترین مقام پر ہے۔ سیاہ فام بالغ، مذہبی بالغ، اور کم عمر بالغ، بڑے خاندانوں کے حق میں ہیں۔ مجموعی طور پر ۱۰؍ میں سے ۹؍ بالغوں نے کہا کہ ان کے بچے ہیں یا وہ بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کچھ شہروں میں اوسط تنخواہوں سے بڑھ رہے ہیں، کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور صحت کی دیکھ بھال مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں شرح پیدائش کم ہوتی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کنیڈا: مارک کارنی نئے وزیر اعظم منتخب، اپنی تقریر میں امریکہ کو نشانہ بنایا
تیزی سے بڑھتی ہوئی امریکی آبادی اور افرادی قوت کے ساتھ، شرح پیدائش میں اضافہ طویل مدت میں معیشت کیلئے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن کچھ پالیسی سازوں کا کہنا ہے کہ خاندانوں اور نوجوانوں کے مالی دباؤ کو کم کئے بغیر امریکہ کی شرح پیدائش کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔ چائلڈ ٹیکس کریڈٹ، حکومت کی طرف سے سبسڈی والے بچوں کی دیکھ بھال، اور والدین کیلئے بنیادی آمدنی کے پروگرام جیسی پالیسیوں کو ممکنہ حل کے طور پر پورے امریکہ میں آزمایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا میں بھی ان وجوہات کی بنیاد پر شرح پیدائش کم ہوتی جارہی ہے۔