• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ:’را‘ کے سابق افسرپرسکھ علاحدگی پسند کے قتل کی ناکام سازش میں فرد جرم عائد

Updated: October 18, 2024, 4:52 PM IST | Washington

امریکہ نے ہندوستانی خفیہ ادارے را کے سابق افسر وکاس یادو پر امریکی سرزمین پر سکھ علاحدگی پسند لیڈر گر پتونت سنگھ پنوں کی سازش میں شامل ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ساتھ ہی انتباہ دیا ہے کہ امریکی اظہار رائے کی آزادی کو دبانے والے کو جوابدہ ٹہرایا جائےگا چاہے اس کا تعلق کہیں سے بھی ہو۔

Khalistani leader Gur Patwant Singh Pannu. Photo: INN
خالستانی لیڈر گر پتونت سنگھ پنوں۔ تصویرـ: آئی این این

امریکہ کے استغاثہ نے جمعہ کو ہندوستانی حکومت کے ملازم وکاش یادو عرف وکاس عرف امانت کے خلاف حوالہ اور کرایہ پر قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنےکا اعلان کیا ہے۔ وکاس پر ایک امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی ناکام کوشش میں شامل ہونے کا الزام ہے۔بیان کے مطابق وکاس نے ہی سکھ علاحدگی پسند پنوں کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔واضح رہے کہ پنو خالستانی تحریک کا رکن ہے اس کی تنظیم پر ہندوستان میں پابندی ہے اور پنو پر ہندوستان میں دہشت گردی میں شامل ہونے کا الزام ہے۔امریکہ کے محکمہ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ ۳۹؍ سالہ  وکاس ہندوستان کی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کا سابق افسر ہے۔امریکی اٹارنی کے مطابق ہندوستان میں رہ کر وکاس نے نکھل گپتا کو امریکی سر زمین پر امریکی شہری کے قتل کی سازش میں شامل کیا اور اسے ایک قاتل کو کرایہ پر حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ اس معاملے کے دوسرے مشتبہ نکھل گپتا کو اس سال کے  اوائل میں امریکہ لایا گیا تھا کہ وہ مقدمے کا سامناکر سکے لیکن وکاس پہنچ سے دور رہا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: معیشت تباہ،۸۰؍ فیصد سے زائد بیروزگار، جنگ کے اثرات کئی نسلوں پر محیط: یواین

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں اظہار رائے کی آزادی ہے، یہ ان تمام لوگوں کیلئے ایک انتباہ ہے جو کسی امریکی شہری کو نقصان پہنچانے اور خاموش کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں، اس کیلئے انہیں جوابدہ ہونا ہوگا،اس سے کوئی سروکار نہیں وہ کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے۔اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ وکاس فرد جرم کے اوقات کے دوران ہندوستان کی سکریٹریٹ میں ملازم تھا جو ہندوستان کے خفیہ ادارے’’ را ‘‘ کا دفتر ہے۔ یادہ نے اپنا تعارف حفاظتی اہلکار ، فیلڈ افسر اور خفیہ محکمہ کے ملازم کے طور پر کرایا تھا۔جس نے ہندوستان میں رہ کرسازش رچی تھی۔ایف بی آئی نے یادو کو ’’ مطلوب‘‘ قرار دے کر ۱۰؍ اکتوبر کو اس کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان مبینہ عصمت دری معاملہ: پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند

یہ بیان ہندوستان اور کنیڈا کے مابین جاری سفارتی کشیدگی کے چند دن بعد آیا جس میں کنیڈا نے ہندوستان کے ایجنٹ پر اس کے ایک شہری اورخالستانی لیڈر نجر کے قتل کا الزام عائد کیا۔ ہندوستان نے ان الزامات کو خارج کر کے کنیڈا کے سفات کار کو ملک سے نکال دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK