• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: معیشت تباہ،۸۰؍ فیصد سے زائد بیروزگار، جنگ کے اثرات کئی نسلوں پر محیط: یواین

Updated: October 18, 2024, 2:10 PM IST | Gaza

اقوام متحدہ کے ادارے لیبر آرکنائزیشن کے مطابق غزہ جنگ کے سبب خطے کی معیشت تباہ، ہو گئی ہے، ۸۰؍ فیصد سے زائد عوام بیروزگار ہیں جس نے ۲۳؍ لاکھ کی آبادی کو غریب بنا دیا ہے، اس جنگ کی تباہی کے اثرات کئی نسلوں تک محسوس کئے جائیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن ( آئی ایل او ) کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد فلسطین میں بیروزگاری کی شرح ۸۰؍ فیصد ہو گئی ہے، اور اس محصور خطے کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔اقتصادی پیداوار میں ۸۵؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔جس نے خطے کی پوری ۲۳؍ لاکھ کی آبادی کو غریبی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ اس جنگ نے فلسطین کے لیبر مارکیٹ پر گہرا اور وسیع تباہ کن اثر ڈالا ہے۔ 
آئی ایل اونے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اکتوبر۲۰۲۳ءاور ستمبر۲۰۲۴ء کے آخر کے درمیان بے روزگاری کی شرح اوسطاً ۹ء۳۴؍ فیصد رہی، جبکہ اس کی معیشت گزشتہ۱۲؍ ماہ کے مقابلے میں ۷ء۲۱ء فیصد سکڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا: نجر قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی خفیہ معلومات تھی، ثبوت نہیں: ٹروڈو

جنیوا میں قائم اس تنظیم کے مطابق جنگ سے پہلے غزہ میں بیروزگاری کی شرح  ۳ء۴۵؍فیصد تھی، جبکہ مغربی کنارے پر یہ شرح ۱۴؍ فیصد تھی۔اس کے اثرات کئی نسلوں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے۔ غزہ کے عوام نے یا تو مکمل طور اپنا روزگار کھو دیا ہے یاغیر رسمی اور بے قاعدہ روزگار کی جانب منتقل کر دیا ہے، جو ضروری اشیاء کی فراہمی اور خدمات پر مرکوز ہے۔ غزہ پراسرائیل کی جارحانہ کارروائی میں۴۲؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ ۱؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار عمارتیں یا تو منہدم ہو چکی ہیں یا انہیں جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں غذائی امداد کی فراہمی پر سخت ترین پابندیاں، بھکمری کا خطرہ

اسرائیلی جارحیت اب مغربی کنارے تک پہنچ گئی ہے جہاں اسرائیل نے انسانی اور سامان کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔جس کے سبب کاروبار اور تجارت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں معیشت کی رفتار سست ہو گئی ہے۔اس جنگ نے تباہ حال انسانیت، تباہی، اور انسانی زندگی کے ضیاع سے بھی آگے بڑھ کر نقصان پہنچایا ہے۔آئی ایل او کے مطابق’’ جنگ نے غزہ کے سماجی و اقتصادی منظرنامے کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے، جبکہ مغربی کنارے کی معیشت اور لیبر مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ اس کا اثر آنے والی کئی نسلوں تک محسوس کیا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK