• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: صدارتی انتخاب میں امریکی عربوں کیلئے فلسطین اولین ترجیح: سروے

Updated: October 23, 2024, 12:28 PM IST | Inquilab News Network | Washington

امریکی انتخابات سے قبل ’’یو گوو‘‘ کا سروے سامنے آیا، جس کے مطابق ۸۷؍ فیصد امریکی عرب الیکشن میں حصہ لیں گے، جبکہ معاشیات اور معیار زندگی کے بجائے فلسطین تنازع اولین ترجیح، اس کے علاوہ اپنے حریف کملا ہیریس سے ٹرمپ ۲؍ فیصد سے آگےہیں۔

US presidential candidates Kamala Harris and Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

عرب نیوزریسرچ اینڈ اسٹدی کے ذریعے کرائے گئےامریکی عرب کے’’ یوگوو‘‘ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ آنے والے صدارتی انتخاب میں ۸۷؍ فیصد امریکی عرب حصہ لیں گے، جبکہ ڈونالڈٹرمپ کو اپنی حریف کملا ہیریس پر دو فیصد کی برتری حاصل ہے۔سروے کے مطابق فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ملک بھر میں ۵۰۰؍ امریکی عرب کے سروے کے مطابق جو ۲۶؍ ستمبر سے ایک اکتوبر کے درمیان کیا گیا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عرب عوام میں اپنا اثر تیزی کے ساتھ کھو دیا ہےجس کی وجہ غزہ جنگ پر ان کی حکمت عملی ہے۔جبکہ عرب عوام میں جو بائیڈن کی حمایت محض ۲۰؍ فیصد رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مینیسوٹا یونیورسٹی میں فلسطین حامی مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار

ایک ویبینار کے دوران اے اے آئی پول کے نتائج کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اس کے صدر جیمس زوگبی نے کہا کہ امریکی عرب غزہ کے درد کو شدت کےساتھ محسوس کر رہے ہیں، اور وہ اسےپس پشت ڈالنا  بھی نہیں چاہتے۔ سروے کے مطابق مشیگن جہاں عرب امریکیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے ، ٹرمپ اور ہیریس دونوں کی توجہ مرکوز رہی۔ جہاں ٹرمپ نے ۱۵؍ تقریب کی جبکہ ہیریس نے ۱۱؍ مرتبہ دورہ کیا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹرمپ نے اپنی پوتی کے لبنانی شہری سے شادی پرخوشی کا اظہار کیا تھا۔ ٹرمپ کے ذریعے اسرائیل کی حمایت کے باوجود انہیں امریکی عربوں کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ امریکی عرب ووٹ کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ کو اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کو روکنے میں ناکامی پر سزا دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: فلسطینی بچی نے زخمی بہن کو دواخانہ لے جانے کیلئےکئی کلومیٹر پیدل سفر کیا

اس سوال کے جواب میں کے ان کی ترجیحات کیا ہیں، تو زیادہ ترعوام نے معاشی پہلو یا معیار زندگی کی بجائے اسرائیل فلسطین جنگ کو قراردیا۔ واضح رہے کہامریکہ نےاقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی متعدد قراردادوں کو روک دیا،اوراسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی۔ حالانکہ امریکی انتخاب میں عرب امریکی رائے دہندگان کی تعداد محض ایک فیصد ہے، لیکن اس انتخاب میں ان ووٹوں نے بھی کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔جس کی وجہ امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK