• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مینیسوٹا یونیورسٹی میں فلسطین حامی مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار

Updated: October 22, 2024, 10:10 PM IST | Washington

اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اس سلسلے میں کوئی تازہ جانکاری نہیں ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

مینیسوٹا یونیورسٹی میں غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کر رہے طلبہ کے ایک گروپ نے یونیورسٹی کی ایک انتظامی عمارت پر مختصر مدت کیلئے قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد پولیس نے متعدد فلسطین حامی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مظاہروں کے منتظمین نے میڈیا کو یہ معلومات فراہم کی۔  جب اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اس سلسلے میں مزید کوئی کوئی تازہ جانکاری نہیں ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کیلئے ایک سوال کا فوری جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: حائفہ اور تل ابیب سائرن کی آواز سے گونج اٹھے، حزب اللہ کا میزائل حملہ

پیر کی دوپہر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو متنبہ کیا تھا کہ مظاہرین کیمپس کے مشرقی کنارے پر واقع موریل ہال میں داخل ہوگئے ہیں، جس سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔  یونیورسٹی میں  سرگرم طلبہ تنظیم، اسٹوڈنٹس فار اے ڈیموکریٹک سوسائٹی کے ریان میٹسن نے میڈیا کو بتایا کہ گروپ کے کچھ مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو عمارت کے اندر موجود تھے اور طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کا الزام ہے کہ انتظامیہ، نسل کشی سے دستبردار ہونے میں ناکام رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک انتظامیہ ہمارے مطالبات کو قبول نہیں کرتی یا ہمیں رخصت نہیں کر دیتی۔

یہ بھی پڑھئے: روسی فوج سے ۸۵؍ ہندوستانیوں کو رہا کیا گیا ہے: وزارت خارجہ

طلبہ گروپ کے ایک منتظم، مرلن وان السٹین نے اس سے قبل بتایا تھا کہ تقریباً ۳۰ مظاہرین نے موریل ہال پر قبضہ کر لیا تھا اور ہال کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع تھے۔ گروپ نے ۱۹ سالہ فلسطینی ٹک ٹاکر میڈو حلیمی کی یاد میں عمارت کا نام’’حلیمی ہال‘‘ رکھا، جو اگست میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔ اس موقع پر مظاہرین نے’’پیسہ تعلیم کیلئے، بموں کیلئے نہیں‘‘کے نعرے بلند کئے۔ مظاہرین کے پاس خیمے ہیں اور وہ اپنے مطالبات تسلیم کئے جانے تک وہیں ٹھہرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ طلبہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ یونیورسٹی، اسرائیل سے دستبردار ہوں اور اس کی سیاسی غیر جانبداری کا معاہدہ منسوخ کیا جائے۔ واضح رہے کہ سال رواں میں کئی امریکی یونیورسٹیوں میں طلبہ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے اسی قسم کے مطالبات پیش کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK