• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمبلی انتخابات: جموں کشمیر کی خود مختاری بحال نہیں ہوگی: وزیر داخلہ امیت شاہ

Updated: September 06, 2024, 10:07 PM IST | Jammu

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے بی جے پی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ ۳۷۰؍ اور دفعہ ۳۵؍ اے کبھی واپس نہیں لی جائیں گی۔ اور وہ جموں کشمیر کی خود مختاری کبھی بحال نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ۱۸؍ ستمبر سے ۳؍ مرحلوں میں ہوں گے۔

Amit Shah releasing the BJP manifesto. Photo: PTI
امیت شاہ بی جے پی کا منشور جاری کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی متنازع جموں کشمیر خطے کی خودمختاری کی بحالی کی کبھی اجازت نہیں دے گی، جسے ۲۰۱۹ء میں حکمراں جماعت نے منسوخ کر دیا تھا۔ امیت شاہ نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ دفعہ ۳۷۰؍ تاریخ ہے اور یہ کبھی واپس نہیں آسکتا اور ہم اسے کبھی بحال نہیں ہونے دیں گے۔‘‘  واضح رہے کہ آئین ہند کی دفعہ ۳۷۰؍ اور ۳۵؍ اے کی منسوخی، جس نے کشمیر کو ہندوستانی یونین میں خودمختاری دی تھی، ۲۰۱۹ء میں بی جے پی کا انتخابی وعدہ تھا کہ کشمیر کی خود مختاری ختم ہوگی، اس کے ساتھ ہی رام مندر اور یکساں سول کوڈ کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بدعنوانی معاملہ: سپریم کورٹ نے آر جی کر میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل کی عرضی مسترد کی

امیت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ہمارا مقصد پرامن اور خوشحال اور ترقی یافتہ جموں کشمیر ہے۔ آزادی کے بعد سے ہی جموں کشمیر ہماری پارٹی کیلئے اہم رہا ہے اور ہم نے ہمیشہ اس سرزمین کو ہندوستان کے ساتھ برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں کشمیر ہمیشہ ہندوستان کا حصہ رہا ہے اور یہ ایسا ہی رہے گا۔‘‘ انہوں نے قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی سے کہا کہ وہ خود مختاری کے معاملے پر اپنا موقف واضح کریں۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی کی کانگریس نے خطے کی سب سے پرانی جماعت نیشنل کانفرنس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا معاہدہ کیا ہے جس نے خودمختاری کی بحالی کو ایک اہم انتخابی نکتہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اتر پردیش: امروہہ میں ٹفن میں بریانی لانے پر سات سالہ طالب علم کو اسکول سے نکال دیاگیا

۲۰۱۹ء سے نئی دہلی، لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے جموں کشمیر پر براہ راست حکومت کر رہی ہے۔ سابقہ ​​خودمختار ریاست کی قانون ساز اسمبلی کے آخری انتخابات ۲۰۱۴ء میں ہوئے تھے۔ ۱۸؍ ستمبر سے اسمبلی کیلئے تین مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ واضح رہے کہ دفعہ ۳۷۰؍ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کا خود مختار کردار ختم ہوگیا ہے جس باہر کے لوگوں کیلئے یہاں جائیدادیں خریدنا اور سرکاری ملازمت حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ اس سے مقامی لوگوں میں خوف پیدا ہے کہ وہ اقلیت میں رہ جائیں گے اور معاشی طور پر کمزور ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK