• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا: بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے مجوزہ قانون پر ایلون مسک کی تنقید

Updated: November 22, 2024, 8:49 PM IST | Canberra

آسٹریلیا کے سوشل میڈیا کو بچوں کی رسائی سے دور رکھنے ، اور بھاری جرمانے کے مجوزہ قانون پر تنقید کرتے ہوئے ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسے چور دروازے سے انٹر نیٹ پر قابو پانے کی کوشش قرار دیا ، جبکہ اس کے جواب میں آسٹریلوی وزیر نے کہا کہ ان کا کام ایلون مسک کو خوش کرنے والی پالیسی بنانا نہیں ہے۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

امریکی ارب پتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے آسٹریلیائی حکومت کے اس مجوزہ قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں ۱۶؍ سال سے کم عمر کے بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی،اور خلاف ورزی پر ۳۲؍ ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسک جو خود کو اظہار رائے کا علمبردارخیال کرتے ہیں ، آسٹریلوی وزیر اعظم کی ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں کہا کہ حکومت کا فیصلہ چور دروازے سے انٹرنیٹ پر قابو حاصل کرنے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ممالک بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو روکنے کیلئے قانون سازی کر چکے ہیں، لیکن آسٹریلیا کی حکومت کا یہ مجوزہ قانون ان میں سخت ترین ہے۔جس میں والدین کی رضامندی اور پہلے سے بنے ہوئے اکاؤنٹ بھی مستثنیٰ نہیں ہیں۔جبکہ فرانس میں والدین کی رضامندی سے اس کی اجازت ہے ۔ اس کے علاوہ امریکہ میں ۱۳؍ سال سے کم عمر بچوں کے ڈیٹا تک رسائی کیلئے والدین کی رضامندی ضروری ہے۔اس سے قبل ایک بشپ کے قتل کے تعلق سے کچھ پوسٹ کو ہٹانے کی ہدایت کے بعد مسک عدالت سے رجوع ہوئے تھے، اس وقت وزیر اعظم نے انہیں مغرور ارب پتی کہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں کوئی کمی نہیں: یونائٹیڈ کرسچین فورم کی رپورٹ

آسٹریلیا کی کابینہ کے ایک وزیر چلمرزنے جمعہ کو ایکس کارپوریشن کے مالک ایلون مسک کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے تمام آسٹریلوی باشندوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو کنٹرول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت چھوٹے بچوں کو سوشل میڈیا تک رسائی سے باز رکھا جائے گا۔وزیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ایلون مسک کا ناخوش ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ اور نہ ہی حکومت اس سے فکر مند ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو کا گرفتاری وارنٹ: متعدد ممالک کی حمایت، عالمی لیڈران کا ردعمل

سوشل میڈیاسے ہونے والے نقصان کو محدود کرنے کی خاطر آسٹریلوی حکومت کے اقدامات کے مدنظر ایلون مسک اورآسٹریلیائی حکومت میں رسہ کشی جاری ہے۔حکومت آئندہ ہفتے ہی قانون سازی کر سکتی ہے جو ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چاٹ، انسٹاگرام ، اور ریڈیف کو پابند کرے گی کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے چھوٹے بچوں کو دور رکھیں۔وزیر نے مزید کہا کہ ’’ ہمارا کام  ایلون مسک کو خوش کرنے کیلئے پالیسی بنانا نہیں ہے، ہمیں بچوں کو آن لائن سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK