Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آسٹریلیا: بی جے پی کےقریبی ہند نژاد شخص کو عصمت دری کے جرم میں ۴۰؍ سال کی قید

Updated: March 09, 2025, 4:35 PM IST | Sydney

آسٹریلیا میں ہند نژاد شخص جس کا بی جے پی سے تعلق بتایا جاتا ہے، کو پانچ کوریائی خواتین کے ساتھ عصمت دری کےجرم میں ۴۰؍سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

آسٹریلیا میں ہند نژاد شخص جس کا بی جے پی سے تعلق بتایا جاتا ہے، کو پانچ کوریائی خواتین کے ساتھ عصمت دری کےجرم میں ۴۰؍سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس نے اپنے شکاروں کو جعلی نوکری کے اشتہارات کے ذریعے ترجمہ کے کام کے بہانے پھانسا اور سڈنی کے ایک ہوٹل میں ان سے ملاقات کی جہاں اس نے انہیں منشیات دے کر ان کے ساتھ عصمت دری کی۔  دھنکر بی جے پی کی سرکاری سپورٹ گروپ، اوورسیز فرینڈآف بی جے پی کے آسٹریلیائی ونگ کا بانی ہے۔ اسے جن جرائم میں قصوروار پایا گیا، جن میں ۱۳؍بار عصمت دری،۶؍ بار منشیات کا استعمال،۱۷؍ بار بغیر رضامندی کے انٹیمیٹ ویڈیوز بنانا، اور۳؍ بار فحش حملے شامل ہیں۔ سڈنی کی جیوری نے اپریل۲۰۲۳ء میں اسے تمام الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔  

یہ بھی پڑھئے: اسکاٹ لینڈ: ٹرمپ کے گولف کورس پرکارکنوں نے’’ غزہ برائے فروخت نہیں ہے‘‘ تحریر کیا

دھنکر نے کوریائی سے انگریزی ترجمہ کے کام کے جعلی اشتہارات کے ذریعے خواتین کو پھانسا۔ وہ سڈنی کے ہلٹن ہوٹل کے ایک بار میں ان سے ملتا تھا، جہاں وہ انہیں منشیات دے کر ہوٹل یا اپنے قریب کے اپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ عصمت دری کرتا تھا۔ بعد میں پولیس کو اس کے گھر پر اس کے جرائم کی ویڈیو ثبوت، ڈیٹ ریپ ڈرگز، اور ایک خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائس بھی ملی۔ دھنکر جو ۲۰۰۶ میں طالب علم کے طور پر آسٹریلیا آیا تھا، ہندآسٹریلیائی کمیونٹی میں ایک نمایاں شخصیت تھا اور آسٹریلیا کے ہندو کونسل کے ترجمان کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس نےاے بی سی، برٹش امریکن ٹوبیکو، ٹویوٹا، اور سڈنی ٹرینز جیسی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔  
ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج مائیکل کنگ نے جمعہ کو دھنکر کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ نیو ساؤتھ ویلز ریاست میں اس جیسا کوئی اور کیس نہیں ملا۔ انہوں نے کہا، کہ ’’یہ پانچ غیر متعلقہ نوجوان اور کمزور خواتین کے خلاف ایک طویل عرصے تک منصوبہ بند درندہ صفت رویے کا ایک سنگین سلسلہ تھا۔‘‘عدالت نے نوٹ کیا کہ دھنکر نے اپنے جرائم کو تفصیل سے دستاویزی شکل دی تھی، جس میں متاثرین کی ذاتی تفصیلات اور ان کی کمزوری کا جائزہ لینے والی ایک اسپریڈشیٹ بھی شامل تھی۔  

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا: ’’میں ایک صہیونی ہوں‘‘ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا متنازع بیان

مقدمے کے دوران، جیوری کے اراکین کو عصمت دری کی ویڈیوز دیکھنی پڑیں، اور ایک سماعت کے دوران انہیں جلد گھر بھیجنا پڑا کیونکہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد وہ صدمے میں آگئے تھے۔ دھنکر کیسزا مدت اپریل۲۰۵۳ء میں ختم ہوگی۔ جب اس کی مکمل سزا ختم ہوگی تو وہ۸۳؍ سال کا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK