Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کنیڈا: ’’میں ایک صہیونی ہوں‘‘ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا متنازع بیان

Updated: March 08, 2025, 10:02 PM IST | Ottawa

کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹرڈو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ میں ایک صہیونی ہوں‘‘ ، جس کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔دنیا بھر میں اس بیان کی مذمت لیکن اسرائیل نے خیر مقدم کیا۔

Canadian Prime Minister Justin Trudeau. Photo: INN
کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ۔ تصویر: آئی این این

کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ ایک صہیونی ہیں اور یہودیوں کے حقوق پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے صہیون مخالف کے خلاف قومی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی کو بھی خود کو اس طرح بیان کرنے سے ڈرنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ’’بڑھتی ہوئی یہود مخالفت معمول کی بات نہیں ہے۔ صہیونیت کا لفظ ایک گالی کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، حالانکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ یہودیوں کو بھی دوسرے لوگوں کی طرح اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔‘‘
ایسے وقت میں جب غزہ میں جارحیت کے سبب پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، ٹروڈو کے اس بیان کا اسرائیلی سفارتخانے نےخیر مقدم کیا ہے۔ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہودیوں پر ہو رہے حملوں کا ذکر کرکے ٹروڈو کے بیان کو خوش آمدید کہا۔اور صہیون مخالفت کو ختم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا کنیڈا اور میکسیکو پر ٹیریف اقدام موخر، کنیڈا کا محصول برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹروڈو کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے کہا کہ صہیونیت فلسطینیوں کے خود ارادیت کے حق کو مجروح کرتی ہے، صہیون مخالفت سے لڑنے کا مطلب دوسروں کے حقوق کو نظر انداز کرنا نہیں ہونا چاہیے۔کنیڈا کے پاس فلسطینی خود ارادیت کی حمایت کرنے کی قانونی ذمہ داری ہے، نہ کہ اس میں رکاوٹ ڈالنے کی- کنیڈا کےعوام کو اس بات سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلسطینیوں نے اسرائیل کے ذریعے ۶۰۰؍ لاشوں کو روکنے کی جانب توجہ دلائی

ٹروڈو کے بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا، ایکس کے ایک صارف نے کہاکہ ’’نسلی عصبیت  پر فخر ہونا چاہیے، اسرائیل کے غیر قانونی قبضے پر فخر ہونا چاہیے، اسرائیل کے ذریعے کی گئی نسل کشی پر فخر ہونا چاہیے۔‘‘ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ’’ ان کے آخری دنوں میں یہ بیان ان کی ’’وراثت ‘‘ہو گا، جبکہ ایک اور صارف نے کہا، ’’کوئی تبصرہ نہیں، صرف متلی۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ سال، ٹروڈو نے کہا تھا کہ’’ صہیونیت ایک گندا لفظ نہیں ہے‘‘، جبکہ اسرائیل اور حماس جنگ کے خاتمے کیلئے دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا تاکہ جامع، منصفانہ اور دیرپا امن یقینی بنایا جا سکے۔ٹروڈو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ لبرل پارٹی کے لیڈرکے طور پر تبدیل ہونے والے ہیں۔ ٹروڈو، جو۲۰۱۳ء میں لبرل پارٹی کے لیڈرمنتخب ہوئے اور دو سال بعد وزیر اعظم بنے، انہوں نے جنوری کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ ان کی مقبولیت میں کمی اور پارٹی کے اندر اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK