• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا: سڈنی مظاہرے میں حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے پر ۱۹؍ سالہ لڑکی پر مقدمہ

Updated: October 02, 2024, 10:09 PM IST | Sydney

آسٹریلیا میں فلسطین حامی مظاہروں میں حماس اور حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کی پاداش میں پولیس نے دو مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ فلسطین حامی اسے بنیادی حقوق پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں آزدی اظہار رائے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے درمیان فرق سے متعلق معاشرہ دو حصوں میں منقسم ہے۔

A scene from Sydney`s pro-Palestinian demonstration. Image: X
سڈنی کے فلسطین حامی مظاہرے کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

آسٹریلیائی پولیس نے ایک ۱۹؍ سالہ خاتون کو سڈنی کے مظاہرے میں حزب اللہ کا جھنڈا لہرانےپر گرفتار کر کے مقدمہ قائم کیا ہے۔یہ گرفتاری ممنوعہ تنظیم کی علامات کی نمائش کرنے کی پاداش میں عمل میں آئی ہے۔اسی طرح گزشتہ ہفتے ملبورن اور سڈنی میں ہوئے فلسطین حامی مظاہرے میں حماس کا جھنڈا اور حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ کی تصویر کی نمائش کرنے پر بھی مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ ان مظاہروں نے آزادی اظہار رائے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی تعریف سے متعلق  پولیس، سیاسی لیڈروں، اور معاشرے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کوپن ہیگن: اسرائیلی سفارتخانے کے احاطے میں دھماکہ، تحقیقات جاری

اس ہفتے غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے پیش نظر ہونے والے مظاہروں سے پہلے حکام الرٹ ہو گئے ہیں۔آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیس نے ۶؍ اور ۷؍ اکتوبر کو ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے انتباہ دیا ہے کہ ایسے کسی بھی قسم کے مظاہروں کو اشتعال انگیزی تصور کیا جائے گا۔اے بی سی براڈ کاسٹر کو دئے ایک بیان میں البانیس نے کہا کہ وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ پولیس نے بھی ان مظاہروں کو روکنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔حالانکہ مظاہرے کے ذمہ داروں کی جانب سےمظاہرے کے پر امن رہنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس نے تشدد کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اور اس بابت سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی: پولیس نے گووندہ سے پوچھ تاچھ کی، اداکار کے بیان سےمطمئن نہیں

اس معاملے کی سماعت اس ہفتے ہوگی، اس دوران مظاہروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پولیس کی  کارروائی ان کے مظاہروں کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد اپنے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔ہم لبنان اور فلسطین کیلئے انصاف کے مطالبے کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK