• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مغربی کنارہ میں فلسطین حامی مظاہرہ ، مسلم ممالک سے جنگ کے خاتمے کیلئے فوجی مداخلت کا مطالبہ

Updated: May 25, 2024, 1:23 PM IST | Jerusalem

مغربی کنارہ کے مقبوضہ شہر راملہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے فلسطین حامی مظاہرے میں حصہ لیا اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے فوجی مداخلت کریں۔ مظاہرین نے مصر، ترکی، سعودی عربیہ، الجیریا اور دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے ذریعے قتل عام کو ختم کرنے میں تعاون کریں۔

A scene from a pro-Palestinian demonstration. Image: X
فلسطین حامی مظاہرہ کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

مغربی کنارہ کے مقبوضہ شہر راملہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے فلسطین حامی مظاہرے میں حصہ لیا اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے کیلئے فوجی مداخلت کریں۔ جمعہ کو ہونے والے اس مظاہرے میں مظاہرین نے بینر لئے ہوئے تھے جس میں فلسطینی ٹیرٹیرز کو آزاد کرنے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مصر، ترکی، سعودی عربیہ، الجیریا اور دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے ذریعے قتل عام کو ختم کرنے کیلئے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’مرکز میں غیر بی جے پی حکومت قائم ہوگی‘‘

دوسری جانب  اسرائیلی اور بین الاقوامی مظاہرین کے ایک گروپ نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں یروشلم میں امریکی دفتر برائے فلسطینی امور کے گیٹ پر انسانی زنجیر بنائی تھی۔ کارکنان نے کہاکہ پولیس نے ۷؍ مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ 
سوشل میڈیا کی ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس مظاہرین کو پیچھے دھکیل رہی ہے اور کار میں بٹھا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی : انتخابی سازوسامان کی تقسیم کے مراکز پر بدنظمی، انتخابی کارکن پریشان

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۳۵؍ ہزار ۶۰۰؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکہ اور عالمی برادری کے اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی ختم کرنے کے مطالبے کے باوجود اسرائیل نے رفح میں اپنا آپریشن شروع کیا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ محصور خطے کا ۶۰؍ فیصد سے زائد ڈھانچہ ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK