• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بدلاپور جنسی زیادتی معاملہ: اسکول کے دو ٹرسٹی گرفتار

Updated: October 03, 2024, 3:33 PM IST | Thane

تھانے کرائم برانچ نے مہاراشٹر کے بدلاپور میں دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے ٹرسٹیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ٹرسٹی تشار آپٹے اور ادے کوتوال بدلا پور واقعہ کے بعد سے مفرور تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

Protesters protesting at Badlapur railway station after rape. Photo: INN.
جنسی زیادتی کے بعد بدلا پور ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

تھانے کرائم برانچ نے مہاراشٹر کے بدلاپور میں دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے ٹرسٹیوں کو گرفتار کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹرسٹی، تشار آپٹے اور ادے کوتوال، جو بدلا پور جنسی زیادتی کیس کے بعد ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے مفرور تھے، آخر کار گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس، جو دونوں کی تلاش میں تھی، نے کہا کہ ٹرسٹیوں کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے حوالے کیا جائے گا جو اس کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس سے پہلےبامبے ہائی کورٹ نے تشار اور ادے کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بدلا پور کے اسکول میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ملزم انکاؤنٹر میں ہلاک

یہ بھی پڑھئے: جنسی زیادتی کی پردہ پوشی پر اسکول انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی

 

 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK