• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش: طلبہ کا نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے ساتھ عبوری حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ

Updated: August 06, 2024, 5:26 PM IST | Dhaka

نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہوں گے۔ یہ اعلان اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن کے کوآرڈینیٹرز محمد ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مجمدار نے کیا ہے۔

Nobel laureate Dr Muhammad Yunus. Photo: X
نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس۔ تصویر: ایکس

نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر خاص(چیف ایڈوائزر )ہوں گے۔ خیال رہے کہ یہ اعلان اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن کے کوآرڈینیٹرز محمد ناہید اسلام ، آصف محمود اور ابوبکر مجمدار نے کیا ہے۔انہوں نے ویڈیو کے ذریعے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ طلبہ لیڈران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم نے عبوری حکومت تجویز کرنے کیلئے ۲۴؍ گھنٹوں کا وقت لیا تھا۔ہم نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس، بطور چیف ایڈوائزر، کے ساتھ عبوری حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہےجو عالمی سطح پر قابل قبول ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: تشدد کےسبب ہندوستان سے جانے والی تمام ٹرینیں غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

طلبہ نے اپنے بیان  میں کہا ہے کہ ’’ہم نے ڈاکٹر محمد یونس سے گفتگو کی ہے اوروہ اسٹوڈنٹ کمیونٹی کی درخواست پر یہ اہم ذمہ داری قبول کرنے کیلئے راضی ہو گئے ہیں۔ طلبہ نے بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین سے اپیل کی ہے کہ وہ عبوری حکومت کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران اور حز ب اللہ ۴۸؍ گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ’’ہم صدر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ عبوری حکومت تشکیل دیں۔ ہم اس عبوری حکومت کے دیگر اراکین کے نام کا بھی جلد ہی اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ ملک کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کی ہے اور سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی چیف خالدہ ضیاء کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK