• Thu, 17 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش: طلبہ کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ نے ۱۲؍ ججوں کو عدالتی کام سے روکا

Updated: October 16, 2024, 10:23 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ اور ان کی پارٹی عوامی لیگ سے تعلقات کی بناء پر طلبہ نے ۱۲؍ ججوں کے خلاف ہائی کورٹ کے احاطے میں احتجاج کیا اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، اس کے بعد سپریم کورٹ نے ان ججوں کے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے پرروک لگا دی۔

Supreme Court of Bangladesh. Image: X
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ۔ تصویر: ایکس

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے طلبہ کے احتجاج کے بعد ۱۲؍ ججوں کو مقدمے کی سماعت سے روک دیا ہے، طلبہ عوامی لیگ کے حمایتی فاشسٹ ججوں کو برطرف کرنے  کا مطالبہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ کو طلبہ کے احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہونا پڑا تھا۔ دراصل طلبہ ملک میں نافذ کوٹہ نظام کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، لیکن شیخ حسینہ حکومت کی بے جا سختی کے سبب یہ احتجاج ملک گیر سطح پر پھیل گیا اور ان کی برطرفی کے مطالبے میں تبدیل ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران اسرائیل کو فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار : وزیر خارجہ

سیکڑوں طلبہ نے ہائی کورٹ کے احاطے میں بھید بھاؤ کے خلاف مظاہرہ کیا اور شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے حمایتی ججوں کی برطرفی کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں چیف جسٹس سید رفعت احمد نے یہ فیصلہ لیا۔ ڈیلی اسٹار اخبار کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے بتایا کہ اس فیصلے کی رو سے ۲۰؍ اکتوبر سے شروع ہونے والی عدالت میں یہ تمام جج کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہوںگے۔ انہیں کسی بھی عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کی دوڑ میں تین ہند نژاد امیدوار برقرار،عمران خان باہر

بی ڈی نیوز کے مطابق طلبہ ابتداء میں عوامی لیگ کے ذریعے مقرر کئے گئے ججوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن سپریم کورٹ کے اس اعلان کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج اتوار تک ملتوی کر دیا، خبروں کے مطابق ان ۱۲ ججوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے ،اور نہ ہی ایسا قانون موجود ہے جو انہیں ایسا کرنے پر مجبور کر سکے۔طلبہ کے احتجاج کے رابطہ کار سرجیس عالم نے اپنی تقریر میں کہا کہ’’ ہم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے  ایک فاشسٹ حکومت کے جانبدار ججوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK