• Thu, 17 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کی دوڑ میں تین ہند نژاد امیدوار برقرار،عمران خان باہر

Updated: October 16, 2024, 9:06 PM IST | London

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخاب کی دوڑ میں ہند نژاد تین کنیڈائی شہری برقرار ہیں، جبکہ عمران خان اس دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔چانسلر کے عہدے کیلئے انتخابی عمل ۲۸؍ اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ مختلف ادوار سے گزر کر ۲۵؍ نومبر کو منتخب چانسلر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

Oxford University. Photo: INN
آکسفورڈیونیورسٹی۔ تصویر: آئی این این

بدھ کو  آکسفورڈ یونیورسٹی نےچانسلر کے عہدے کیلئے ۳۸؍ ناموں کا انتخاب کیا، جن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔جس میں ہند نژاد انکور بھنڈاری ،پرتیک تریویدی اور نرپال سنگھ پال بھنگل شامل ہیں، جبکہ حیرت انگیز طور پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اس دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔انکور بھنڈاری بریک نیل فاریسٹ کے پہلے ہند نژاد مئیر ہیں، نرپال سنگھ بین الاقوامی اینٹر پرینیورشپ میں پروفیسر ہیں، اور پرتیک تریویدی طبی پیشہ ور ہیں۔اس کے علاوہ قدامت پسند پارٹی کے سابق لیڈر لارڈ ولیم ہیگ اور سابق لیبر سیاستداں لارڈ پیٹر منڈیلسن کا بھی نام عہدے کی دوڑ میں برقرار ہے، لیکن عمران خان انتخابی امیدواری میں نا اہل قرار دئے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: بہار: ایک شخص کو زہریلے سانپ نے ڈسا، متاثرہ سانپ سمیت اسپتال پہنچ گیا

 آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کیلئے اہلیت کی بات کی جائے تو امیدوار اپنے شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیا ہوا ہو،یونیورسٹی کی ساکھ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلندی عطا کرنے کا اہل ہو۔حالانکہ یونیورسٹی نے عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ عمران خان پر پاکستان میں چل رہےفوجداری مقدمات اس کی اہم وجہ ہو سکتے ہے۔ اس عہدے کیلئے رائے دہی کا اختیار یونیورسٹی کے گریجویٹ اوراسٹاف، کو ہوتا ہے جو آن لائن ووٹ دے کر ہانگ کانگ کے سابق گورنر لارڈ پیٹن کا جا نیشن منتخب کریں گے۔جو گزشتہ ۲۱؍ سال سے اس عہدے پر فائز تھے۔

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا میں سکھ علیحدگی پسند کے قتل کی تحقیق میں ہندوستان تعاون نہیں کررہا:امریکہ

اگر انتخاب کے طریقہ کار کی بات کی جائے تو پہلےہفتے  میں جو ۲۸؍ اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے رائے دہندگان کتنے بھی امیدواروں کو چن کر انہیں درجہ عطا کر سکتے ہیں۔ چوٹی کے ۵؍ امیدوار دوسرے  دور کیلئے منتخب ہوں گے ، جس کا اعلان ۴؍ نومبرکو ہوگا، جبکہ دوسرے دور کا انتخاب ۱۸؍ نومبر سے شروع ہو رہے ہفتے میں ہوگا۔ جبکہ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا اعلان ۲۵؍ نومبر کو ہوگا۔یونیورسٹی کے قانون میں ترمیم کے تحت نئے چانسلر کا عہدہ زیادہ سے زیادہ دس سالوں کیلئے ہوگا۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کا چانسلر علامتی سربراہ ہوتا ہے۔جس کی سربراہی میں کئی اہم تقریبات انجام دی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ وہ اس کمیٹی کا بھی سربراہ ہوتا ہے جو نائب چانسلر کا انتخاب کرتی ہے۔ ایک طرح سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر چانسلر یونیورسٹی کا سفیر ہوتا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: حزب اللہ کو شکست نہیں دی جا سکتی، جنگ بندی واحد حل: حزب اللہ لیڈر نعیم قاسم

اس عہدے کی دوڑ میں برقرار رہنے والے بھنڈاری نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک اعزاز سے تعبیر کیا ہے۔جبکہ تریویدی کے مطابق یہ عہدہ ایک موقع ہے جامعیت، اختراع، اور عالمی اثرات کا نظریہ پیش کرنے کا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس عہدے پر سابق کنزرویٹیو وزیر اعظم ہیرالڈ میک ملن، سابق لیبر ہوم سکریٹری اور یورپی کمیشن کے صدر رائے جینکن اور حال میں لارڈ پیٹن فائز رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK