• Sun, 17 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران اسرائیل کو فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار : وزیر خارجہ

Updated: October 16, 2024, 9:09 PM IST | Tehran

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیا کہ ایران، خطہ کے امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کے ساتھ، اسرائیل کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور افسوسناک جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Foreign Minister of Iran. Photo: INN
ایران کے وزیر خارجہ۔ تصویر: آئی این این

ایران کے اعلیٰ سفیر نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو غطریس کو متنبہ کیا کہ اگر اسرائیل نے ملک پر حملہ کیا تو تہران اسے’’فیصلہ کن‘‘ جواب کیلئے تیار ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو بیان دیا کہ ایران، خطہ کے امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کے ساتھ ساتھ، اسرائیل کی  کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور افسوسناک جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر: عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو، ایران نے اسرائیل پر تقریباً ۲۰۰ ؍میزائل لانچ کئے تھے، جو ۶ ؍ماہ سے بھی کم عرصہ میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر دوسرا براہ راست حملہ ہے۔ حالانکہ، اسرائیلی فضائی دفاعی نظام، بیشتر  میزائیلوں کو روکنے میں کامیاب رہا تھا لیکن کچھ میزائیلوں نے اسرائیل کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جن میں کوئی بڑا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا میں سکھ علیحدگی پسند کے قتل کی تحقیق میں ہندوستان تعاون نہیں کررہا:امریکہ

ایران نے بیان دیا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر یہ میزائیل داغے گئے۔ واضح رہے کہ ۲۷ ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصر اللہ ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ہانیہ کو ۳۱ ؍جولائی کو تہران میں قتل کیاگیا تھا۔ اسرائیل نے ایرانی حملے کے بعد جوابی کارروائی کا عزم کیا ہے۔ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے بیان دیا کہ تہران نے بڑی غلطی کی ہے اور اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی اہلکار نے ۶ ا؍کتوبر کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ کہ فوج، اسرائیل کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملہ کا جواب دینے کیلئے تیاری کر رہی ہے۔ اس نے نے جوابی حملہ کی نوعیت یا وقت کی وضاحت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK