• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۸۰۰؍کروڑ روپوں کی منشیات ضبط ،۲؍افرادگرفتار

Updated: August 09, 2024, 4:42 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں بدھ کو گجرات اے ٹی ایس نے ندی ناکہ پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارکر ۷۹۲؍ کلو گرام ایم ڈی ڈرگس برآمد کی ہے جس کی قیمت ۸۰۰؍ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں بدھ کو گجرات اے ٹی ایس نے ندی ناکہ پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارکر ۷۹۲؍ کلو گرام ایم ڈی ڈرگس برآمد کی ہے جس کی قیمت ۸۰۰؍ کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
 اے ٹی ایس نے منشیات بنانے کے الزام میں ممبئی میں رہنے والے محمد یونس اورمحمد عادل کو گرفتار کیا ہے۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ان کا ایک ساتھی صادق فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: عثمان آباد کے بعد ناندیڑ میں بھی راج ٹھاکرے کی مخالفت

 پولیس کے مطابق  ۱۸؍ جولائی کو سورت میں منشیات کی ایک فیکٹری کا پردہ فاش ہوا تھا۔ اس کارروائی میں افسران نے ۳۵؍ کلو گرام ایم ڈی ضبط کرکے ۲؍ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ بھیونڈی میں بھی ایم ڈی ڈرگس کا کاروبار بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اس نشاندہی کے بعد گجرات اے ٹی ایس نے یہاں چھاپہ مار کر اتنے بڑے پیمانے پر جاری منشیات کے کاروبار کا پردہ فاش کیا۔ اطلاع کے مطابق ان تینوں ملزمین کا اس معاملے میں کلیدی ملزم سنیل یادو سے رابطہ تھا جو سورت کیس کا بھی کلیدی ملزم ہے اور وہ دبئی کے ایک منشیات فروش کے ساتھ مل کر یہاں ڈرگس بنانے کا کاروبار کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: سائن بریج بند ہونے سے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ٹریفک کے راستے تبدیل

 گرفتار شدگان یونس اور عادل ممبئی کے ڈونگری کے رہنے والے ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد حکام نے بتایا کہ دونوں گرفتار شدگان پہلے دبئی سے الیکٹرانک سامان اور سونے کی اسمگلنگ کرتے تھے۔ اس دوران ان کی دبئی کے ایک شخص سے دوستی ہوگئی جس کے ساتھ ان دونوں نے غیر قانونی ’میفے ڈرون‘ یعنی ایم ڈی کی تیاری اور فروخت کا دھندہ شروع کیا۔ ان دونوں نے ایم ڈی کی تیاری کیلئے گزشتہ تقریباً ۹؍مہینوں سے ندی ناکہ کے فرید منزل کے تیسرے منزلے پر ایک فلیٹ کرایہ پر لیا ہوا تھا۔ یہاں سے ان دونوں نے خام مال اکٹھا کیا اور ایم ڈی تیار کرنے کے لیے کیمیائی عمل شروع کیا۔
 دونوں گرفتار ملزمان کی اس مجرمانہ سرگرمی میں ان کا ایک ساتھی صادق بھی ملوث ہے۔ گرفتار دونوں ملزمان کتنی مدت سے اس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور غیر قانونی منشیات کہاں اور کس کو فروخت کی گئی،اس کیلئے دونوں کوپیسے کیسے ملے اوراس ڈرگ کارٹیل میں شامل دیگر کون لوگ ہیں۔ اس کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK