• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ۹ ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی

Updated: January 20, 2025, 7:19 PM IST | Inquilab News Network | Washington

گزشتہ دنوں، ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بالترتیب ۱۷ جنوری اور ۲۰ جنوری کو اپنے آفیشل میم کوائن #TRUMP اور #MELANIA لانچ کئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ میں کرپٹو کرنسی کے حامی ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب سے چند گھنٹے قبل، پیر کو کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نے ایک لاکھ ۹ ہزار ڈالر کا نشان عبور کرلیا۔ کرپٹو کرنسی کی قیمت ایک لاکھ ۹ ہزار ۱۱۴ ڈالر ۸۸ سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کے بعد بٹ کوائن اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی میں گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں ۷۸ء۲ فیصد اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے ۹۶ء۱۴ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آج ٹرمپ کی حلف برداری، تقریب پر۲۰۰؍ملین ڈالرخرچ ہوں گے

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بیٹ کوائن (بی ٹی سی) نے بین الاقوامی معیاری وقت کے مطابق، دوپہر ۱۲:۴۵ بجے تک اپنی تمام وقتی بلند ترین قیمت ایک لاکھ ۹ ہزار ۱۱۴ ڈالر ۸۸ سینٹ کو چھو لیا ہے جبکہ ٹرمپ شام کو ۲۲:۳۰ بجے، نئے امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔ بی ٹی سی کا مارکیٹ کیپ فی الحال ۱۳ء۲ ٹریلین ڈالر ہے جبکہ اس کی گردشی سپلائی ۸۱ء۱۹ ملین ڈالر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: حلف برداری سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان فون پر گفتگو

واضح رہے کہ نومبر کے اوائل میں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ، بلاک چین انسٹرومنٹ کی حمایت کرے گی۔ گزشتہ دنوں، ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بالترتیب ۱۷ جنوری اور ۲۰ جنوری کو اپنے آفیشل میم کوائن #TRUMP اور #MELANIA لانچ کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK