صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج بی جے پی کے رکن پارلیمان بھرتری مہتاب کو لوک سبھا کا پروٹیم اسپیکر منتخب کیا ہے۔واضح رہے کہ ۱۸؍ ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن ۲۴؍ جون تا ۳؍ جولائی منعقد کیا جائےگا۔
EPAPER
Updated: June 20, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج بی جے پی کے رکن پارلیمان بھرتری مہتاب کو لوک سبھا کا پروٹیم اسپیکر منتخب کیا ہے۔واضح رہے کہ ۱۸؍ ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن ۲۴؍ جون تا ۳؍ جولائی منعقد کیا جائےگا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بی جے پی کے رکن پارلیمان بھرتری مہتاب کو آئین کے آرٹیکل ۹۵؍ (۱) کے تحت لوک سبھا کا پروٹیم (عارضی) اسپیکر منتخب کیا ہے۔ ۱۸؍ ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن ۲۴؍ جون تا ۳؍ جولائی منعقد کیا جائے گا اور اس دوران ایوان کے نئے اسپیکر کا بھی انتخاب کیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: اترپردیش میں ’پولیس بھرتی پیپر لیک‘ کا گجرات کنکشن، کمپنی بلیک لسٹ کی گئی
اس درمیان اہم ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے پروٹیم (عارضی) اسپیکر کا انتخاب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ’’پروٹیم‘‘ کا معنی ’’عار ضی ‘‘ ہوتا ہے۔مہتاب، جنہوں نے ۱۹۹۸ء سے بی جے ڈی کے ٹکٹ پر کٹک سے ۶؍ مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ حالیہ برسوں میں اس کے کام کاج پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے علاقائی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اس سال لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھئے: کنیڈا پولیس، وین کی تفتیش میں مصروف، اس پر اسلاموفوبک اشتہارات دکھائے جارہے تھے
مہتاب، جو ادیشہ کے پہلے وزیر اعلیٰ ہری کرشنا مہتاب کے بیٹے ہیں، نے امسال لوک سبھا انتخابات میں بھی کٹک سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن اس مرتبہ انہوں نے بطور بی جے پی امیدوار کامیابی حاصل کی ہے۔ خیال رہے کہ آئین میں پرو ٹیم اسپیکر کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: حکومت ہند کا فرانسیسی صحافی سیبسٹین فارسیس کو ملک چھوڑ کر جانے کا حکم
تاہم، وزارت برائےپارلیمانی انتخابات کی سرکاری ہینڈ بک میں پروٹیم اسپیکر کے انتخاب اور حلف نامہ کا بھی ذکر تھا۔ سرکاری ہینڈ بک میں کہا گیا ہے کہ ’’جب نئی لوک سبھا میں اسپیکر کا عہدہ خالی ہو تو ، اس درمیان اسپیکر کی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے ایوان سے کسی شخص کا انتخاب کیا جاتا ہے جو بطور پروٹیم اسپیکر ، اسپیکر کی ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔