برہن ممبئی مہانگر میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ’’لندن آئی‘‘ کی طرز پر ممبئی میں ’’ممبئی آئی‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں شہری انتظامیہ نے اپنے دوسرے پروجیکٹس کا بھی اعلان کیا ہے۔ تاہم، ممبئی آئی بنانے کیلئے جگہ منتخب نہیں کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 05, 2025, 4:08 PM IST | Mumabi
برہن ممبئی مہانگر میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ’’لندن آئی‘‘ کی طرز پر ممبئی میں ’’ممبئی آئی‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں شہری انتظامیہ نے اپنے دوسرے پروجیکٹس کا بھی اعلان کیا ہے۔ تاہم، ممبئی آئی بنانے کیلئے جگہ منتخب نہیں کی گئی ہے۔
برہن ممبئی مہانگر میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شہر میں ’’لندن آئی‘‘ کی طرز پر ’’ممبئی آئی‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی کی شہری انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گی تفصیلات کے مطابق ’’اس تعمیر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت بنایا جائے گا لیکن فی الحال اس کیلئے مقام تلاش نہیں کیا گیا ہے۔ ‘‘ بی ایم سی کے بجٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ ریاستی حکومت کے ٹورسٹ اینڈ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے ’’ٹائیگر مانیومنٹ‘‘ (شیر کا مجسمہ)بنایا جائے گا۔ یہ مجسمہ گورے گاؤں ملنڈ لنک روڈ پروجیکٹ کے تحت سنجے گاندھی نیشنل پارک کے نیچے سے جانےو الی سرنگ میں مناسب مقام تلاش کر کے بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں بی ایم سی نے کالا گھوڑا جنکشن کی تزئین کاری کا فیصلہ کیاہے تا کہ علاقے کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو مزید اجاگر اور سیاحوں کے مجموعی تجربے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھئے: بی ایم سی کا منافع کا بجٹ پیش،اسپتال خدمات اور واٹر ٹیکس پرنظرثانی کا اعلان
بی ایم سی نے ریگل سنیما جنکشن کی تزئین کاری کی تجویز بھی پیش کی ہے تا کہ گاڑیوں اور مسافروں کیلئے محفوظ، تیز اور آسان نقل و حرکت کے ذرائع فراہم کئے جاسکیں۔اس پروجیکٹ میں نئی جگہ کے استحکام کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے جہاں ۴؍ ہزار ۰۵۰؍ مربع میٹر کا پلازہ بنایا جائے گا۔ بی ایم سی کے بجٹ میں ان دونوں تجویز کردہ کاموں کیلئے ۲۰؍ کروڑ روپے کی فراہمی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ممبئی کو جلد ہی نئی ڈیزائن کی لوکل ٹرینیں ملیں گی
علاوہ ازیں وڈالااور گھاٹکوپر میں چھوٹے تھیٹروں کی تزئین کاری کی جائے گی اور جلد ہی ان کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ بی ایم سی نے ویر ماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن ادیان اور زو سے متصل ۱۰؍ ایکٹر کا پلاٹ حاصل کیا ہے ۔ ’’زو‘‘ کو وسیع کرنے کے پروجیکٹ کے تحت بی ایم سی نے زیراف، زیبرا ، جیگوار اور سفید شیر کی نمائش کی بھی تجویز پیش کی ہے۔ ویر ماتا جیجا بائی بوٹینیکل ادیان اینڈ زو ، ملنڈ میں مجوزہ سیٹیلائٹ فیسیلیٹی میں پرندوں کی نمائش کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ شہری انتظامیہ نے ’’سویمنگ پولز، تھیٹر اور زو وغیرہ سے متعلق شکایات درج کروانے، ریزرویشن اور بکنگ کیلئے مخصوص ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں۔ ‘‘ بی ایم سی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر بھاؤ داجی لارڈ میوزیم کا افتتاح ۸؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۴ءمیں میوزیم کی تزئین کاری کی گئی تھی۔