Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ڈونٹس پر ۵؍ فیصد یا ۱۸؍ فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا فیصلہ بامبے ہائی کورٹ میں

Updated: March 07, 2025, 4:13 PM IST | Mumabi

بامبے ہائی کورٹ یہ فیصلہ کرے گا کہ ڈونٹس پر ۵؍ فیصد ٹیکس عائد کیا جائے یا ۱۸؍فیصد جیسا کہ ریستوراں میں پیش کی جانے والی دیگر اشیاء پر کیا جاتا ہے۔

Bombay High Court. Photo: INN
بامبے ہائی کورٹ۔ تصویر: آئی این این

بامبے ہائی کورٹ یہ طے کرے گا کہ ڈونٹس کو بیکری کی دیگر اشیاء سے الگ درجہ بندی کی جانی چاہئے یا اس پر ۵؍ فیصدگڈز ایڈ سروسیز ٹیکس عائد کیا جائے جیسا کہ ریستوراں میں پیش کئے جانےو الے دوسرے کھانوں پر کیا گیا ہے۔ پیر کو جسٹس بی پی قلابہ والا اور فردوش پی پونی والا کی بینچ ’’میڈ اوور ڈونٹس ‘‘ ریستوراں چین کی ہندوستانی شاخ کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر سماعت کر رہا تھا جس نے ڈائریکٹر جنرل آف فوڈز اینڈ سروسیز ٹیکس انٹیلی جینس کے وجہ بتاؤ نوٹس کو چیلنج کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ ممبئی آنے والے ہر شخص کا مراٹھی بولنا ضروری نہیں ‘‘

لاء انفورسمنٹ ایجنسی (قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ) نے میڈ اوور ڈونٹس کو ہدایت کی تھی کہ وہ ڈونٹ اور دیگر بیکری کی اشیاء کی فروخت پر گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس پر ۱۸؍ فیصد ٹیکس کو مدنظر رکھتے ہوئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے واجبات ادا کرے۔ریستوراں چین پر ٹیکس ادا کرنے میں ٹال مٹول کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ لائیو لاء کے مطابق، ریسٹورنٹ چین کو اپنے کاروبار کو ریستوراں، کیفے، یا کھانے کی سہولت کے ذریعے فراہم کردہ سروس کے طور پر غلط درجہ بندی کرنے پر ٹیکس ادا کرنے میں ٹال مٹول کرنے کاا لزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ٹرمپ پاکستانیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر سکتے ہیں

اپنی درخواست میں یستوراں نے دلیل دی کہ چونکہ اس کے آؤٹ لیٹس پر ہیٹنگ، گارنشنگ، ڈیپنگ اور فیلنگ کیلئے ایک کچن ہے اسی لئے ہمارا ڈونٹس ریستوراں سروسیز میں آتا ہے۔ اس نے عدالت کو مزید بتایا کہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کے نوٹیفکیشنز ریستوراں کی خدمات کی وضاحت کرتی ہیں جس میں ریستورانوں، کھانے کے جوائنٹس، میسز اور کینٹینوں میں فراہم کیا جانے والا کھانا شامل ہےپھر چاہے وہ ریستوراں میں بیٹھ کر کھایا جائے یا پارسل لے کر جایا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK