• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

Boycat ایپ: اسرائیلی مصنوعات کی شناخت اور ان کے متبادل تلاش کیجئے

Updated: November 14, 2024, 7:58 PM IST | Jerusalem

’’بائیکاٹ‘‘Boycat ایپ ان صارفین کی سہولت کیلئے بنایا گیا ہے جو اپنی خریداری کی ترجیحات اور فیصلوں میں فلسطین حامی مہم ’’بی ڈی ایس‘‘ (بائیکاٹ، ڈاویسٹمنٹ، سینکشن) کے اصولوں کی پیروی کرکے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فلسطین حامی تحریک، بائیکاٹ، ڈاویسٹمنٹ، سینکشن (بی ڈی ایس) نے باضابطہ طور پر ایک اختراعی اخلاقی شاپنگ پلیٹ فارم ’’بائیکاٹ‘‘ Boycat ایپ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایپ صارفین، کو بی ڈی ایس مہم کے اصولوں کی روشنی میں شاپنگ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یمنی سری لنکن تکنیکی موجد عادل ابو طلحہ نے اس ایپ کو بنایا ہے۔ یہ ایپ ان صارفین کی مدد کرنے کیلئے بنائی گئی ہے جو اپنی خریداری کی ترجیحات اور فیصلوں میں فلسطین حامی مہم کی پیروی کرکے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ـ ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکوریٹی سخت کردی گئی

اس ایپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی ڈی ایس کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہمارا مشن، ہر ایک کے چھوٹے موٹے اقدامات کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور تنازعات کو ختم کرنا ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ صحیح معلومات کے ساتھ، ہم قبضہ اور نسل پرستی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس دوران، ہم انسانی حقوق کے عالمی اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے اور ہر قسم کی نسل پرستی کو مسترد کریں گے۔ ڈی بی ایس ویب سائٹ کے مطابق، مقبوضہ غزہ پٹی میں ۲۳؍ لاکھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں ملوث کمپنیوں کے بائیکاٹ کی اپیل زیادہ مقبول نہیں ہوئی۔ اب، Boycat ایپ BDS کے ترجیحی اہداف کی پیروی کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بناتا ہے۔

Boycat ایپ کے ذریعے، صارفین باقاعدگی سے BDS اہداف کو چیک کر سکتے ہیں، مصنوعات کو اسکین کرکے کمپنیوں کے بارے میں جان سکتے ہیں، اخلاقی شاپنگ پروفائلز بنا سکتے ہیں، مقامی ٹیموں میں شامل ہو سکتے ہیں اور براہ راست BDS مہم کی حمایت کر سکتے ہیں۔ ان سہولیات سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ صارفین اپنے خریداری کے فیصلوں کے ذریعے ایک عالمی سطح کی تحریک میں حصہ لیں۔ مصنوعات کے بارکوڈز کو اسکین کر کے، صارفین فوراً معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا یہ پروڈکٹ اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بنایا ہوا ہے۔ اگر ایسا ہے تو، ایپ دوسرے برانڈز کی متبادل مصنوعات تجویز کرتی ہے۔ بائی کیٹ ایپ کی ایک اہم خصوصیت اس کا ٹائرنگ سسٹم ہے، جو اسرائیل کے جرائم میں ان کے ملوث ہونے کی سطح اور BDS تحریک کی ترجیحات کی بنیاد پر کارپوریشنز کی درجہ بندی کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی وقف بورڈ معاملہ: عدالت کا ’آپ‘ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا حکم

ایک سال سے بھی کم عرصہ میں، بائی کیٹ ایپ نے دس لاکھ سے زائد صارفین حاصل کئے ہیں، جنہوں نے ۹ کروڑ ڈالر سے زیادہ کی مالیاتی تبدیلی میں حصہ لیا۔ ۲۰۰۵ء میں شروع ہوئی اور عدم تشدد پر مبنی BDS تحریک، فلسطینی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف تمام اسرائیلی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔ تحریک، بینکوں، مقامی کونسلوں، گرجا گھروں، پنشن فنڈز اور یونیورسٹیوں پر زور دیتی ہے کہ وہ اسرائیل اور اسرائیلی کمپنیوں سے اپنا سرمایہ نکال لیں۔ یہ تحریک حکومتوں پر اسرائیلی نسل پرستی کے خاتمے کے لئے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے دباؤ ڈالتی ہے۔ اس تحریک کے نتیجہ میں بڑی کمپنیوں کی مارکیٹ حصہ داری میں کمی آئی ہے۔ اکتوبر میں جاری کردہ اسٹاربکس کے مالیاتی نتائج کے مطابق، عالمی سطح پر فروخت میں ۷ فیصد کی کمی آئی ہے۔ اسی طرح نیسلے نے بھی تسلیم کیا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی وجہ سے اس کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔ سوئس گروپ نیسلے، جو Nescafe اور KitKat جیسے برانڈز کا مالک ہے، اسرائیلی فوڈ کمپنی Osem کی ملکیت کی وجہ سے بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ، اور پابندیاں (BDS) تحریک کا بڑا ہدف رہا ہے۔ ایک حالیہ تجارتی اپ ڈیٹ میں، نیسلے نے اپنے حقیقی اندرونی نمو کے میٹرک میں سست روی کی اطلاع دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK