برازیل میں سابق صدر کے دور حکومت میں ایکس پر جھوٹی اور منافرت پر مبنی خبریں پھیلانے والے صارفین کے کھاتے بند کرنے کے عدالتی حکم کو غیر آئینی اور سینسر شپ سے تعبیر کرتے ہوئے برازیل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: August 19, 2024, 11:23 PM IST | SaoPaulo
برازیل میں سابق صدر کے دور حکومت میں ایکس پر جھوٹی اور منافرت پر مبنی خبریں پھیلانے والے صارفین کے کھاتے بند کرنے کے عدالتی حکم کو غیر آئینی اور سینسر شپ سے تعبیر کرتے ہوئے برازیل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ برازیل میں اپنی خدمات کوبند کرنے جا رہا ہے، جس کی وجہ برازیل کے ایک جج الیکزنڈر ڈی موریس کی جانب سے سینسر شپ عائد کیا جا نا ہے۔ایکس نے کہا کہ موریس نے خفیہ طور پر اس کے ایک قانونی نمائندے کو اپنے پلیٹ فارم سے کچھ مواد حذف کرنے کا حکم دیا تھا اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قید کی دھمکی دی تھی، حالانکہ برازیل کی عدالت نے جہاں موریس مامور ہیں اس معاملے پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا کملا ہیریس پر شدید حملہ، ’پاگل‘ اور’ بنیاد پر ست‘ کہا
عرب پتی بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی ایکس نے سنیچر کو بتایا کہ عوام کیلئے اس کی خدمات بدستور جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال کے اوائل میں موریس نے ایکس کو کچھ اکاؤنٹس کو بند کرنےکا حکم دیا تھا،عدالت کے مطابق وہ ڈیجیٹل ملیشیا ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ دائیں بازو کے سابق صدر جئیر بولسونارو کے دور حکومت میں جھوٹی خبریں اور نفرت انگیز پیغا م پھیلا رہے تھے۔عدالت نےاس وقت ایلون مسک کے خلاف تفتیش کا حکم دیا جب مسک نے کہا تھا کہ وہ موریس کے ذریعے بند کئے گئے تمام اکاؤنٹس کودوبارہ شروع کر دیں گے۔مسک نے ایکس کے تعلق سے موریس کے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے: گوونڈی میں منشیات کے کاروبار اور بڑھتے جرائم کے خلاف احتجاج
مسک کےخلاف عدالت کے حکم کے بعد ایکس کے نمائندے نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے عدالت کا حکم ماننے کا یقین دلایا تھا۔ جب موریس نے ایکس سے استفسار کیا کہ اس نے مبینہ طور پر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا ، اس کے جواب میں ایکس کی نمائندگی کر رہے وکلاءنے کہا کہ تکنیکی خامی کے سبب جن صارفین کے اکاؤنٹس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ، وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پربدستور متحرک رہ گئے۔