برائن جانسن، امریکی کاروباری شخص جو بڑھاپے سے نمٹنے کی کوششوں کیلئےجانا جاتا ہے، کو اپنے حالیہ دورہ ممبئی پر فضائی آلودگی سے شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے عوام کو ماسک اور فلٹر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
EPAPER
Updated: December 03, 2024, 12:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
برائن جانسن، امریکی کاروباری شخص جو بڑھاپے سے نمٹنے کی کوششوں کیلئےجانا جاتا ہے، کو اپنے حالیہ دورہ ممبئی پر فضائی آلودگی سے شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے عوام کو ماسک اور فلٹر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
مشہور امریکی کاروباری برائن جانسن جو بڑھاپے کی علامات سے نمٹنے کیلئے جانے جاتے ہیں ، حالیہ دنوں میں ہندوستان کا دورہ کیا، اپنے ممبئی آمد پر انہوں نے یہاں کی فضائی آلودگی کی شکایت کی انہوں نے کہا کہ’’ میں ممبئی پہنچا حتیٰ کہ میں نے این ۹۵؍ ماسک پہنا تھا، اور میرے کمرے میں بھی ائیر پیوریفائر لگا تھا، اس کے باوجود میری آنکھیں اور گلے میں سوزش ہو رہی تھی، یہ صحت کی بہت سنگین صورتحال ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ: ۴؍ لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں
واضح رہے کہ جانسن اپنی کتاب ’’ ڈونٹ ڈائی‘‘ کی تشہیر کیلئے ہندوستان میں ہیں۔ممبئی کی فضائی آلودگی سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے ہندوستانی شہروں خصوصاً نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے بارے میں اعدادوشمار شیئر کیے اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک اور فلٹرز استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ’’ ہندوستان تیسرا سب سے زیادہ فضائی آلودگی والا ملک ہے۔ بدترین ہوا کے معیار والے ۱۰۰؍ شہروں میں سے ۸۳؍ہندوستان میں واقع ہیں ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: منشیات کے خاتمہ کی مہم کاغذوں پر ہے: کماری سیلجا
برائن جانسن ایک امریکی انٹرپرینیور ہیں، وہ بڑھاپے کی علامات کے تعلق سے اپنے بے باک اور جرأت مندانہ نظریات کیلئے مشہور ہیں۔انہوں نے اپنی ٹیک کمپنی ۸۰۰؍ ملین ڈالر میں فروخت کرکے بڑھاپے سے نجات کے راستےتلاش کرنے میں اپنی زندگی وقف کر دی۔ وہ ہر سال ۲؍ ملین ڈالر ایک ایسے طریقہ کار پر صرف کرتے ہیں جس میں جین تھیراپی، سخت غذائی پرہیز، سپلیمنٹ، نوجوان خون کی منتقلی شامل ہے۔