Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاک و ہند سرحدی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی

Updated: April 26, 2025, 9:00 PM IST | London

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہدایت جاری کرکے اپنے شہریوں کو پاک و ہند کے سرحدی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ یہ ہدایات حالیہ دنوں میں پہلگام دہشت گرد حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے مابین بڑھتی کشیدگی کے سبب جاری کی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ کے سفری انتباہ کوجاری کرنے کے ایک دن بعد، برطانیہ نے بھی ایک انتباہ جاری کیا ہے جس میں اپنے شہریوں کو ہند و پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحد سے۱۰؍ کلومیٹر کے اندر سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے جمعرات کو اپنے سفری مشورے میں ترمیم کرتے ہوئے اس۱۰؍ کلومیٹر کے علاقے میں کسی بھی قسم کے سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات جیسے پہلگام اور سری نگر کے دوروں سے بچنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تازہ ترین انتباہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو جوڑنے والی واگھہ اٹاری سرحد بند کر دی گئی ہے۔ ایف سی ڈی او کی ہدایات میں گجرات اور راجستھان کی سرحدی علاقوں کی غیرمحسوس حد بندی کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پہلگام حملہ: کولکاتا میں ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار کردیا

یہ ہدایات پہلگام میں ہوئے سیاحوں پر حملے کے دو دن بعد جاری کی گئی ، جس میں ۲۵؍ سیاحوں سمیت ۲۶؍ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے جمعہ کو ہندوستانی وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔اس سے قبل امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کو اسی قسم کی ہدایات جاری کی تھی۔اور دونوں ملکوں کے مابین مسلح تصادم کے خطرے کے پیش نظر سرحدی علاقوں سے ۱۰؍ کلو میٹر کے فاصلے پر رہنے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کے پاکستانی باپ کی ہندوستان میں ٹھہرنے کی اپیل

دریں اثناء سلامتی کے خطرات کے باوجود کشمیر میں حالیہ برسوں میں سیاحت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ۲۰۲۴ء میں اس سیاحتی مرکز کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد ۲؍ کروڑ ۳۶؍ لاکھ تھی، جن میں ۶۵؍ ہزار غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔حالانکہ اب ان اعداد و شمار پر دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤ نے سایہ ڈال دیا ہے۔جیسے جیسے تناؤ بڑھ رہا ہے، برطانیہ اور امریکہ دونوں کے سفری انتباہات میں صورتحال کے غیر مستحکم ہونے پر روشنی ڈالی گئی ہے اور سیاحوں کو خطے کے دورے کی منصوبہ بندی کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK