Updated: November 22, 2024, 9:03 PM IST
| London
ناقدین کے مطابق برطانیہ کے کنگ چارلس کی تاجپوشی پر ٹیکس دہندگان کے روپیوںکا بے دریغ استعمال،ایسے وقت میں عوام جب عوام روز مرہ ضروریات کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں، اس شاہ خرچی کو مخالفت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، حالانکہ شاہی محل نے صفائی دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تقریب کو حتی الامکان محدود رکھنے کی کوشش کی گئی۔
کنگ چارلس کی تاجپوشی کے وقت کی ایک تصویر۔ تصویر: آئی این این
برطانیہ میں شاہی خاندان کو ملنے والی سرکاری مراعات ان دنوں تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔ کنگ چارلس کی تاجپوشی پر ہونے والے خرچ کے تعلق سے عوام میں بھی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ کروناکے بعد سے ملک کے اقتصادی حالات سنبھل نہیں پائے ہیں، ایسے وقت میں تاجپوشی میں شاہ خرچی پر ناقدین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ کنگ چارلس کی تاجپوشی میں کم ترین اندازے کے مطابق ٹیکس دہندگان کے ۷۲؍ ملین پاؤنڈ صرف کئے گئے، جبکہ کچھ اندازوں کے مطابق یہ رقم ۱۰۰؍ ملین پاؤنڈ تک ہونے کا امکان ہے، ضروریات زندگی کے بحران کے دور میں شاہی خاندان کو جو اقتصادی مراعات دی جا رہی ہیں ان پر عوامی تنقیدمیں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ’نان پرافٹ کلر‘ بل منظور، فلسطین حامی گروپوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
جمعرات کو تاجپوشی پر ہوئے خرچ کے سرکاری اعداد و شمار پیش کئے گئے، جس میں مختلف شعبوں کے ذریعے خرچ کی رقم درج تھی، جن کی مجموعی قیمت ہندوستانی روپیوں میں ساڑھے سات ارب سے بھی زیادہ ہے۔جبکہ حتمی لاگت ۱۰۰؍ سے ۲۵۰؍ ملین پاؤنڈ ہونے کا اندازہ ہے، جس میں لندن کے سفر، فائر بریگیڈ، مقامی کاؤنسل وغیرہ شامل ہیں۔یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حتمی بل منظر عام پر آنے کے بعد شاہی خاندان مخالف عوام کی جانب سے مزید تنقید کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں کوئی کمی نہیں: یونائٹیڈ کرسچین فورم کی رپورٹ
واضح رہے کہ ۲۰۲۲ء میں ملکہ الزبیتھ دوم کی آخری رسومات اور اس سے متعلقہ تقریبات پر ایک اندازے کے مطابق ۱۶۲؍ ملین پاونڈ صرف کئے گئے تھے۔اس کے علاوہ چارلس کو گزشتہ سال ویسٹ منسٹر ایبی میں باضابطہ طور پر بادشاہ کا تاج پہنایا گیا تھا جس میں دنیا بھر کے معززین نے شرکت کی تھی۔ اگلی رات ونڈسر کیسل میں ستاروں سے مزین کنسرٹ ہوا تھا۔بادشاہت کے مخالفین اسے غیر منصفانہ خیال کرتے ہیں۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان عوامی ٹیکس سے ۵۱۰؍ ملین پاؤنڈ خرچ کرتا ہے، جبکہ چارلس بذات خود ارب پتی ہیں۔
برطانیہ میں شاہی خاندان کو ٹیکس میں ۴۰؍ فیصد کی رعایت ہے، ان پر یہ الزام بھی ہے کہ شاہی خاندان عوامی شعبے سے فائدہ حاصل کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تعلق سے کئی سوال کھڑے کئے، اور کئی صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔