• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: لندن کا بکنگھم پیلس عوامی سیر کیلئے کل (۱۱؍ جولائی) سے کھول دیا جائے گا

Updated: July 10, 2024, 11:52 PM IST | London

لندن کا بکنگھم پیلس (شاہی محل) تزئین کاری کے بعد کل یعنی ۱۱؍ جولائی سے عوامی سیر کیلئے کھول دیا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی بار عوام اس جگہ مشہور زمانہ بالکونی کو دیکھ سکیں گے جہاں اکثر شاہی خاندان عوامی تقریبات میں کھڑا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ترئین شدہ کمرے اور نوادرات کی بھی سیر کی جا سکے گی۔ عوام کےتجسس کا یہ عالم ہے کہ اس سال کے تمام ٹکٹ فرخت ہو چکے ہیں۔

Buckingham Palace of London. Photo: INN
لندن کا بکنگھم شاہی محل۔ تصویر : آئی این این

لندن میں واقع بکنگم شاہی محل کی سیر کرنے والےاس موسم گرما سے اس اسٹیند کے پیچھے کھڑے ہو سکیں گے جہاں سے وہ  مشہور بالکونی دیکھ سکیں گے جہاں برطانیہ کا شاہی خاندان کھڑ ہو اکرتا ہے۔پہلی بار محل عمارت کی مشرقی راہداری کو کھولنے جا رہا ہے جس میں مرکزی کمرہ بھی شامل ہے جہاں یہ مشہور زمانہ بالکونی واقع ہے۔  شاہی کلیکشن ٹرسٹ کے نوادرات کے محافظ ٹرنر انمین نے بتایا کہ’’ یہ کمرہ مشرقی راہداری کی توسیع ہے جسے ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ البرٹ نے بنوایا تھا، اور اس بالکونی کی  تجویز شہزادہ البرٹ نے دی تھی۔۱۸۵۱ء میں پہلی بار اسے کریمیا کی جنگ میں فوج کو ہاتھ ہلا کر الوداع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا ،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ بالکونی کافی طویل عرصے سے استعمال ہورہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اردن: بڑھتی ہوئی پناہ گزیں آبادی کیلئے حکومت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

یہاں سیر کیلئے آنے والوں کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی لیکن وہ ایک مال کے نیچے سے جالی دار پردے سے اسے دیکھ سکیں گے جہاں حال ہی میں ایک کمل کے پھول کی طرح فانوس نصب کیا گیا ہے۔ٹر نر نے مزید کہا کہ عوام کو بس اس کی ایک جھلک نہیں ملے گی بلکہ وہ باقائدہ اس کمرے میں کھڑے ہو سکیں گے جہاں یہ نصب ہے ، یہ امر بذات خود دلچسپ تجربہ ہے۔اس کے علاوہ ٹکٹ خریدار اس زرد کمرے میں بھی جا سکیں گے جہاں ۱۸؍ ویں صدی کی اشیاء محفوظ کی گئی ہیں جن میں حال ہی میں محفوظ کی گئی ہاتھ سے رنگا ہوا چینی وال پیپر اور ایک فرضی جانور نما گھڑی شامل ہے۔ ۱۹۹۳ء سے محل کی بذریعہ رہبر سیر کرائی جارہی ہے لیکن محل کے اس حصے تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے پانچ سال تزئین کاری و آرائش کی گئی ہے۔جو بکنگم محل کے ریسروسنگ پروگرام کے تحت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یوپی: اناؤ میں بس اور دودھ کے ٹینکر کے ٹکراؤ کے سبب حادثہ، ۱۸؍افراد ہلاک، ۱۹؍ زخمی

دیگر جھلکیوں میں خاص راہداری میں رکھے گئے ملکہ وکٹوریا کو تحفتہ دئے گئے چینی شاہی وال ہینگینگ کے علاوہ ۱۸؍ ویں صدی کے برطانوی مصور تھامس گینس بوروکے فن پارے شامل ہیں۔۷۵؍ پائونڈ (۹۵ء۹۰؍ امریکی ڈالر) کے ٹکٹ میں مشرقی راہداری کمرے کے علاوہ سیاح ان کمروں کو بھی دیکھ سکیں گے جو ملاقاتوں اور استقبالیہ کیلئے اکثر استعمال کئے جاتے تھے۔اس کے علاوہ دولت مشترکہ کے کمرے کی بھی سیر کی جا سکے گی۔ دولت مشترکہ کے کمروں اور مشرقی راہداری کو ۱۱؍ جولائی سے ۲۹؍ ستمبر کے درمیان کھلا رکھا جائے گا ۔ دولت مشترکہ کے کمروں کی سیر کیلئے سب سے سستے ٹکٹ دستیاب ہیں ، جبکہ اگر کوئی نئے تزئین شدہ راہداری کی سیر کا خواہشمند ہے تو اسے اگلے سال تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے سارے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK