• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا: ۲۵ ؍تنظیموں کا آر ایس ایس سے جڑی تنظیموں کو انتہا پسند قرار دینے کا مطالبہ

Updated: October 31, 2024, 8:02 PM IST | New Delhi

چند دنوں قبل رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس نے آر ایس ایس سے وابستہ افراد کے کنیڈین سرزمین پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد جنوبی ایشیائی تنظیموں کا یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۵ ؍جنوبی ایشیائی تنظیموں پر مشتمل اتحاد نے کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوتوا نیم فوجی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ تنظیموں کو نفرت انگیز اور انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیموں کے طور پر نامزد کریں۔ یہ خط، وزیراعظم ٹروڈو سمیت اہم وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو بھی بھیجا گیا ہے۔ ساؤتھ ایشین ڈائیسپورا ایکشن کلیکٹیو (ایس اے ڈی اے سی) اور سی ای ار اے ایس (ساؤتھ ایشیا فورم) کی قیادت میں اتحاد نے کنیڈین حکومت کے نام ایک کھلا خط لکھا جس میں ملک میں آر ایس ایس سے وابستہ افراد اور تشدد اور نفرت انگیز تقاریر جیسی بڑھتی ہوئی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کے درمیان مبینہ تعلق پر روشنی ڈالی گئی اور ان تنظیموں کو انتہا پسند تنظیموں کے زمرے میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی انتخابی جنگ: مقبولیت کی دوڑ میں کملا اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کی ٹکر!

واضح رہے کہ چند دنوں قبل رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے آر ایس ایس سے وابستہ افراد کے کنیڈا کی سرزمین پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد جنوبی ایشیائی تنظیموں کا یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔ آر سی ایم پی کے پرتشدد کارروائیوں سے منسلک تحقیقات اور الزامات میں خالصتانی علحیدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کا ہائی پروفائل قتل بھی شامل ہے۔ معروف برطانوی اخبار دی گارجین سمیت متعدد ذرائع کی رپورٹس کے مطابق، کنیڈا کے علاؤہ امریکہ، برطانیہ اور پاکستان، ہندوستان کے حمایت یافتہ بین الاقوامی تشدد کے متعلق تشویش میں مبتلا ہیں، اور ان ممالک میں ممتاز سکھ کارکنوں کو دھمکیاں موصول ہورہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وائناڈ مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے: پرینکا گاندھی

۲۰۲۳ء کے اوائل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کنیڈا میں آر ایس ایس سے منسلک تنظیموں کی موجودگی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اور ہندو قوم پرستانہ بیان بازیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر سے کنیڈا کی اقلیتی برادریوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں حکمران جماعت، بی جے پی، جو سیاسی طور پر آر ایس ایس سے وابستہ ہے، نے ہندوستان میں اقلیت مخالف ماحول پیدا کرنے کیلئے ہندو قوم پرست نظریات کا استعمال کیا ہے۔
ٹروڈو کے نام کھلے خط میں وزیراعظم سے جنوبی ایشیائی اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تحفظ فراہم کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کنیڈا میں آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کے اثر و رسوخ کی تحقیقات کرنے اور آر ایس ایس اور اس سے وابستہ افراد کی فہرست بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اتحاد کو امید ہے کہ حکومت کنیڈا میں ہندو قوم پرست انتہا پسندی کے اثر و رسوخ کو روکنے اور ملک بھر میں اقلیتوں کے تحفظات کو تقویت دینے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK