• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا کیلئے اسٹڈی پرمٹ حاصل کرنا اب آسان نہیں، ایس ڈی ایس پروگرام ختم

Updated: November 10, 2024, 3:32 PM IST | Toronto

کنیڈا نے بین الاقوامی طلبہ کیلئے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس) کو ختم کر دیا ہے۔ اس کا ہندوستان سمیت کئی ممالک کے طلبہ پر بڑا اثر پڑے گا۔ ایس ڈی ایس کے تحت ہندوستانی طلبہ کی درخواستوں پر صرف۲۰؍ دن میں کارروائی کی جاتی تھی لیکن اب اس میں ۸؍ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

4 lakh 27 thousand Indian students are studying in Canada. Photo: INN.
کنیڈا میں ۴؍ لاکھ۲۷؍ ہزار ہندوستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان اورکنیڈا کے تعلقات میں تناؤ ہے۔ دریں اثنا، کنیڈا نے بین الاقوامی طلبہ کیلئے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس)کو ختم کر دیا ہے۔ اس کا ہندوستان سمیت کئی ممالک کے طلبہ پر بڑا اثر پڑے گا۔ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم کے تحت اپلائی کرنے والے طلبہ کو بہت کم وقت میں اسٹڈی ویزا مل جاتا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق کنیڈا میں ۴؍ لاکھ۲۷؍ ہزار ہندوستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ 
واضح رہے کہ ایس ڈی ایس کے تحت ہندوستانی طلبہ کی درخواستوں پر صرف۲۰؍ دن میں کارروائی کی جاتی تھی یعنی اس کام میں صرف۲۰؍ دن لگتے تھے لیکن اب اس میں ۸؍ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انٹیگوا، باربوڈا، برازیل، چین، کولمبیا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاکستان، پیرو، فلپائن، سینیگال، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، ویتنام کے طلبہ کیلئے راستے کھولے گئے۔ ساتھ ہی، امیگریشن ریفیوجی اینڈ سٹیزن شپ کنیڈا(آئی آر سی سی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام بین الاقوامی طلبہ کو اسٹڈی ویزا کیلئے درخواست کے عمل میں مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہکنیڈا کا مقصد فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام کی سالمیت کو مضبوط کرنا اور تمام طلبہ کو درخواست کے عمل میں برابری فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہم پر لگایا گیا ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام بے بنیاد ہے : ایران

اس سے قبل ستمبر میں کنیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر اعلان کیا تھا کہ اس سال کنیڈا۳۵؍ فیصد کم بین الاقوامی اسٹوڈنٹ ویزے دے رہے ہیں اور اگلے سال یہ تعداد مزید۱۰؍ فیصد کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی درست ہے کہ امیگریشن ہماری معیشت کیلئے فائدہ مند ہے لیکن جب برے لوگ سسٹم کا غلط استعمال کرتے ہیں اور طلبہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو ہم اس طرح کی کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عارضی رہائشیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 
کیوں ختم کیا گیا؟
ایس ڈی ایس کو ختم کرنے کی وجہ کنیڈامیں رہائش اور وسائل کی کمی اور بین الاقوامی طلبہ کی آبادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔ ۲۰۲۴ء کی پالیسی تبدیلیوں کے تحت، کنیڈا کی حکومت نے ۲۰۲۵ءکیلئے۴؍ لاکھ ۳۷؍ ہزار نئے اسٹڈی پرمٹس کی حد مقرر کی ہے جس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز سمیت تمام سطحوں کی تعلیم کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت اس عمل کو مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔ ان قوانین کے تحت، بین الاقوامی طلبہ کو اب طویل انتظار کے اوقات اور اعلی اہلیت کے معیارات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے سے اچھی طرح سے درخواست دیں اور تمام قواعد پر عمل کرتے ہوئے اپنی دستاویزات تیار رکھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد زیلنسکی کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں ہوا

ہندوستان اورکنیڈاکے درمیان کشیدگی جاری ہے
خالصتان سے متعلق معاملے پرکنیڈااور ہندوستان کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے ایک دوسرے کے حوالے سے سخت بیانات بھی دیئےہیں۔ ایسے میں حکومت کنیڈاکے اس طرح کے فیصلوں کو اس سے جوڑا تو دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ اس کی اور بھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK